Deobandi Books

تحفۃ النکاح - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

37 - 37
جواب:	نس بندی اور خطرناک و مہلک دوائیں استعمال کرنا جائز نہیں۔البتہ عزل اور وقتی مانع حمل دواؤں کی اجازت ہے، بہ شرطے کہ اس سے کوئی نقصان نہ ہو۔
سوال:	شوہر اگر بیوی سے ناراض ہوجائے تو کیا طلاق دے دے؟
جواب:	طلاق مجبوری کا درجہ ہے۔پہلے نبھانے کی کوشش کرنی چاہیے، زیادہ جھگڑا ہو تو مصالحت کروائی جائے۔ یہ بھی نہ ہو تو پھر احباب و مخلصین سے مشورہ کرکے بہ درجۂ مجبوری طلاق دی جائے، ورنہ ندامت ہی ندامت ہوگی۔
سوال:	دن میں بیوی سے صحبت کرنا اور کثرت سے صحبت کرنے میں کوئی حرج ہے؟
جواب:	دن میں صحبت کرنا جائز ہے جیسے رات کو جائز ہے اور صحت پر اثر نہ پڑے تو بہ کثرت جماع میں کوئی حرج نہیں۔ البتہ اپنی صحت کا ضرور خیال رکھنا چاہیے۔
سوال:	زیر ناف بالوں کی صفائی کی کیا مدت ہے؟
جواب:	پندرہ دن میں کی جائے اور چالیس دن آخری حد ہے۔ اس کے بعد گناہ ہوگا۔
سوال:	بالوں کی صفائی کس طرح کی جائے؟
جواب:	جس مشین یا مروجہ آلات وغیرہ سے بال صاف ہوجائیں ان کے استعمال میں کوئی مضائقہ نہیں۔ عورت چونا یا پاؤڈر استعمال کرے جس سے بال صاف ہوجائیں۔
سوال:	ان بالوں کو کہاں ڈالا جائے؟
جواب:	دفن کردینا چاہیے۔ ادھر ادھر نہ پھینکا جائے۔
سوال:	عورت سر کے بال کتنے رکھے، کیا کتروانا جائز ہے؟
جواب:	عورت کو سر کے بال رکھنا ضروری ہے اور یہ اس کے لیے فطری زینت بھی ہے، اس کے لیے منڈوانا یا کتروانا جائز نہیں اور مردوں کی طرح ہپی بال رکھنا اور بھی سخت گناہ ہے۔
سوال:	بالوں میں کنگھی کرنے کا طریقہ کیسا ہے؟
جواب:	حدیث میں آتا ہے کہ رسول اللہﷺ جب کنگھی کرتے تو داہنی طرف کے بالوں میں پہلے کنگھی کرتے پھر بائیں طرف کے بالوں میں، اور ان بالوں میں سر کے بالکل درمیانی حصے میں مانگ بھی نکالتے تھے، یہی طریقہ سنت ہے۔
سوال:	عورت بال کھول سکتی ہے؟
جواب:	عورت کے بال ستر میں داخل ہیں۔ ان بالوں کو چھپانا بھی ضروری ہے۔ اس لیے دوپٹہ وغیرہ بھی اس طرح اوڑھا جائے کہ بال کھلنے نہ پائیں ورنہ سخت گناہ ہوگا۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
3 عنوان 1 1
4 تحفۃ النکاح 4 1
5 جوانی کی ابتدا 4 4
6 جوانی کی اُمنگیں 5 5
7 جوانی کی صحیح حفاظت 5 5
8 جوانی کی حفاظت کس طرح کی جائے؟ 6 5
9 بال وغیرہ کی صفائی کی مدت 6 5
10 اصلاح کا طریقہ 7 5
11 شادی کب کرنی چاہیے 7 5
12 رشتہ طے کرنے کے آداب 8 5
13 منگنی سے پہلے ایک نظر دیکھ لینا 8 5
14 دین داری کا خیال رکھنا 9 5
15 خاندان اور مال و جمال مت دیکھو 10 5
16 منگنی کیسے ہو 11 5
17 شادی کی تاریخ طے کرنا 11 5
18 نکاح کے آداب 11 4
19 رخصتی کا اسلامی طریقہ 13 18
20 شب زفاف (یعنی پہلی رات) کیسے گزاری جائے 14 18
21 ایک تنبیہ 16 18
22 جماع کے آداب 16 18
23 دو جماع کی درمیانی مدت 19 18
24 جماع کس وقت ہوناچاہیے 21 18
25 جماع کا طریقہ 21 18
26 غسل جنابت کا بیان 22 18
27 زنا کا بیان 23 18
28 ولیمہ کا بیان 23 18
29 زوجین کے حقوق ایک دوسرے پر 24 4
30 مرد پر بیوی کے حقوق 25 29
31 شرعی حقوق 25 29
32 اخلاقی حقوق 25 29
33 مرد کے لیے عورت کی اصلاح کے طریقے 26 18
34 بیوی پر شوہر کے حقوق 28 29
35 حمل کی ابتدا اور اس کے متعلق چند باتیں 30 4
36 ولادت کا بیان 32 35
37 عقیقہ کا بیان 32 35
38 اولاد کی وفات پر صبر 33 35
39 رضاعت کے متعلق باتیں 33 35
40 اولاد کی تربیت 34 35
41 اولاد کے ذمے ماں باپ کے حقوق 34 34
42 بنی اسرائیل کے تین آدمیوں کا واقعہ 35 34
43 حضرت موسیٰ ؑ کا رفیقِ جنت 35 34
44 ماں ناراض ہو تو مرتے وقت کلمہ زبان پر جاری نہیں ہوتا 35 34
45 سوالات و جوابات 36 1
Flag Counter