Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

32 - 34
از لبِ  نادیدہ  صد  بوسہ  رسید
من چہ گویم روح چہ لذت چشید
اللہ تعالیٰ کے عاشق اپنی نظر کو حسینوں سے بچاکر زخمِ حسرت کھاتے ہیں اور خونِ آرزو کرتے ہیں، اس مجاہدے کی برکت سے ان کی جان اللہ کے پیار کی وہ لذت محسوس کرتی ہے جس کو بیان نہیں کیا جاسکتا، لیکن یہ وہی لوگ ہیں جو حوصلے میں ہیجڑے اور مخنث نہیں ہوتے، اپنے بازِ شاہی سے شاہ بازی سیکھتے ہیں۔ اور بازِ شاہی کون ہے؟ شیخ ہے۔ اس سے شاہ بازی سیکھتے ہیں، حسینوں کے محاذات سے ہٹ جاتے ہیں، دیکھنا تو درکنار اس کے ٹارگٹ اور محاذات میں بھی نہیں رہتے،کیوں کہ میگنٹ ادھر بھی ہے، اس کے سامنے رہیں گے تو اندیشہ ہے کہ کھنچ جائیں گے۔ ایک میگنٹ دوسرے کو کھینچتا ہے، لہٰذا فوراً اس کے ٹارگٹ اور محاذات سے آگے بڑھ جاؤ، ہٹ جاؤ۔ اٹھنی اور میگنٹ کو سامنے کرو تو اٹھنی پھنستی جاتی ہے اور اگر زیادہ نزدیک گیا تو میگنٹ سے چپٹ جاتی ہے،لیکن اگر اس اٹھنی کو جلدی سے گزاردو تو میگنٹ کے دائرۂ کشش سے اس کا خروج ہوگیا، اب اس سے نقصان کم ہوگا۔ جب کوئی حسین سامنے آئے، تو اللہ تعالیٰ نے سکھایا ہے فَفِرُّوۡۤا اِلَی اللہِ آہستہ مت چلو، اللہ کے پاس بھاگ کر جاؤ مگر کتنا بھاگو؟ اتنا بھاگو کہ اللہ کو دل میں پاجاؤ، مولیٰ کے پاس جاکر لپٹ جاؤ، سجدے میں پڑجاؤ۔ اللہ ایسا پیارا ہے جو ان سے چپٹتا ہے سارا عالم اسے لپٹاتا ہے۔ دیکھو اگر کوئی پانی میں کرنٹ چھوڑدے تو اس پانی کو مت چھوؤ، کرنٹ لگ جائے گا، لیکن اللہ والوں سے مصافحہ کرنے سے مت ڈرو، ان پر اللہ کی معیت کی بجلی ہے۔ یہ وہ کرنٹ ہے جو حیات عطا کرتا ہے۔ دنیا کا کرنٹ موت دیتا ہے۔ دنیاوی بجلی کا اگر کرنٹ لگ جائے تو موت آتی ہے، لیکن اللہ والوں پر جو جذب کی تجلی ہے ان سے مصافحہ کرنا، ان کے پاس بیٹھنا، ان کو دیکھنا ان شاء اللہ ضرور جذب کا ذریعہ ہوجائے گا۔ مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ سیب کی منڈی میں سیب مت خریدو، باغ میں چلے جاؤ، منڈی میں خراب سیب بھی ہوتے ہیں، لیکن باغ میں تازہ سیب ملیں گے، باغ میں سوتے بھی رہوگے تو سیب کی خوشبو سے ہی دماغ تازہ ہوجائے گا۔ یہ اللہ والے اللہ کی محبت کے باغ ہیں،اللہ والوں کے یہاں پڑے ہوئے سوتے بھی رہو تو اللہ والوں کا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter