Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

17 - 34
بادشاہ بھی بیٹھا ہو۔ شیخ کے سامنے بادشاہ کی کیا حقیقت ہے؟ جس کے دل میں اپنے شیخ کی محبت اور عظمت وقت کے سلاطین سے زیادہ نہ ہو،سمجھ لیجیے یہ مرید عاشق صادق نہیں ہے۔ 
محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ
تو وضو کی دُعا کےمتعلق اللہ نے مجھے یہ علمِ عظیم عطا فرمایا کہ مُتَطَہِّرِیۡنْ بابِ تفعل سے ہے یعنی تکلیف اُٹھاکر طہارت حاصل کرو، طہارتِ قلبیہ بھی طہارت قالبیہ بھی، دل بھی پاک ہوجسم بھی پاک ہو تو اس کا فائدہ کیا ملے گا؟ تم چوبیس گھنٹے اللہ کے محبوب رہوگے۔ یہ نہیں کہ وضو کے وقت یہ دُعا پڑھ لی اور نماز کے وقت تک پاک صاف رہے، لیکن جب مارکیٹ گئے، کلفٹن گئے، الفنسٹن اسٹریٹ گئے تو نظر خراب کرلی اور تمہاری طہارت متأثر ہوگئی،تو جب طہارتِ باطنی سے اور توبہ کی برکت سے محبوبیت میں جو جگہ ملی تھی جب بھی توبہ کے دائرے سے اور طہارت کے دائرے سے خروج اختیار کروگے، دائرۂ محبوبیت سے بھی تمہارا خروج ہوجائے گا، اس وقت گناہ کی حالت میں تم اللہ کے پیارے نہیں رہوگے۔ دیکھا آپ نے طہارت اور توبہ کا یُحِبُّسے کیا جوڑ لگا، کہ اللہ تعالیٰ تم کو محبوب رکھتے ہیں جب تک دائرۂ توبہ سے اور دائرۂ طہارت سے خروج اختیار نہیں کرتے۔ اور اللہ تعالیٰ نے مضارع استعمال فرمایا جو حال اوراستقبال کے لیے ہوتا ہے یعنی زندگی بھر جب تک تم توبہ کرتے رہو گے تو ہماری محبوبیت سے تمہارا خروج اور (Exit) نہیں ہوگا۔ کیوں کہ ساؤتھ افریقہ کے علماء بیٹھے ہیں ان کی مادری زبان انگریزی ہے، اس لیے تھوڑا سا انگریزی لفظ بول دیتا ہوں۔ تو آپ لوگ بتائیے آپ کیا چاہتے ہیں کہ ہم ہر وقت اللہ کے پیارے رہیں،یا کبھی پیارے رہیں اور کبھی غیر پیارے رہیں؟یعنی کبھی اللہ کے پیارے رہیں اور کبھی اللہ کے پیار سے محروم رہیں؟ تو جب پیار دائمی چاہتے ہیں تو یہ دونوں صفت اپنے اندر پیدا کرلیجیے:۱) تَوَّابِیْنْ کی۔ ۲)مُتَطَہِّرِیۡنْ کی۔
مُتَطَہِّرِیۡنْ کےبارے میں مفسرین لکھتے ہیں کہ یہاں مراد طہارتِ باطنی اور طہارتِ قلبی ہے، کیوں کہ اصل طہارت یہ ہے کہ غیراللہ سے ہمارا فاصلہ رہے، کسی طرح سے بھی ہمارا قلب ایک اعشاریہ، ایک ڈگری بھی اللہ سے نہ ہٹے۔ جہاں ہٹنے کا اثر محسوس ہونے لگے اور دیکھے کہ کسی حسین کی طرف دل جھکا جارہا ہے، وہاں سے راہِ فرار اختیار کرو۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter