Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

7 - 34
ہمیں اُمید دلادی کہ ہم ایسا صیغہ نازل کررہے ہیں یعنی مضارع جس میں حال بھی ہے اور مستقبل بھی، لہٰذا تم گھبرانا مت کہ اگرآیندہ بھی تم سے خطا ہوگی اور تم معافی مانگوگے تو ہم تمہاری توبہ کو قبول کریں گے اور دائرۂ محبوبیت سے تمہارا خروج نہیں ہونے دیں گے۔ ہم تمہاری خطاؤں کی معافی کے ذمہ دار اورکفیل ہیں،کیوں کہ توبہ کرنے والوں سے ہم محبت کرتے ہیں۔ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ فرمایا،یَرْحَمُ التَّوَّابِیْنَ  نہیں فرمایا،یَغْفِرُ التَّوَّابِیْنَ نہیں فرمایا،یَرْزُقُ التَّوَّابِیْنَنہیں فرمایا، اللہ تعالیٰ کے جتنے صفاتی نام ہیں سب کو نظرانداز فرماکر صرف صفتِ محبت کا ارشاد ہوا کہ ہم تم سے محبت کرتے ہیں اور آیندہ بھی محبت کرتے رہیں گے۔ وجہ یہ ہے کہ محبت میں سب کچھ ہے، کسی نعمت کا اس سے خروج نہیں ہے، ہر نعمت اس میں شامل ہے، اس میں رحمت بھی شامل ہے، مغفرت بھی شامل ہے، رزّاقیت بھی شامل ہے۔ جو آدمی پیارا ہوجاتا ہے تو ہر ایک اپنے پیارے کو سب کچھ دیتا ہے، پیارے کو پیاری چیز دیتا ہے اور ہر غیرپیاری چیز سے بچاتا ہے۔یُحِبُّ فرمایا کہ محبت میں سب نعمتیں شامل ہیں کہ توبہ کی برکت سے ہم تم کو تمام نعمتوں سے نوازیں گے اور جو چیزیں نقصان دہ ہیں یا زوالِ نعمت کے اسباب ہیں ان سے تمہاری حفاظت کریں گے۔ پیاروں کو پیاری چیز دیں گے اور غیر پیاری سے بچالیں گے،لیکن توبہ کب قبول ہے؟ قبولِ توبہ کی چار شرائط ہیں۔
قبولِ توبہ کی شرائط
۱) اَنْ یَّقْلَعَ عَنِ الْمَعْصِیَۃِ توبہ کی قبولیت کے لیے پہلی شرط یہ ہے کہ اس گناہ سے ہٹ جاؤ،یہ نہیں کہ توبہ توبہ کررہے ہیں اور دیکھے بھی جارہے ہیں کہ صاحب کیا کروں مجبور ہوجاتا ہوں، موہنی شکل دل موہ لیتی ہے۔ خوب سمجھ لیں کہ ارتکابِ گناہ کے ساتھ توبہ قبول نہیں، پہلے گناہ سے الگ ہوجاؤ پھر توبہ کرو خواہ نفس کتنا ہی الگ نہ ہونا چاہے۔ جس طرح بکری بھوسی دیکھ کر اس پر گرتی ہے جب تک کان پکڑ کر الگ نہ کرو، اسی طرح خود اپنا کان پکڑکر الگ ہوجاؤ، نفس پر سوار رہو، نفس کی سواری مت بنو۔
۲) اَنْ یَّنْدَمَ عَلٰی فِعْلِھَا اس گناہ پر دل میں ندامت پیدا ہوجائے۔ اور ندامت کے کیا معنیٰ ہیں؟ صاحبِ روح المعانی فرماتے ہیں:
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter