Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

23 - 34
تسلیم مگر واہ رے میری ناک اور واہ رے میرا کتابی چہرہ اور واہ رے میری پتلی کمر جو؎
کہاں ہے کس طرف ہے اور کدھر ہے
کا مصداق ہے۔ ایسے عاشق کو محبوب بھی ایک جوتا مارے گا، کہے گا کہ تم مجھ پر عاشق ہو تو میری خوبیوں سے نظر ہٹاکر اپنی خوبی کیوں دیکھتے ہو؟ تو مولیٰ سے نظر ہٹاکر اپنی خوبی دیکھنے والا احمق ہے اور احمق ہمیشہ متکبر ہوتا ہے۔
تو عوام کی توبہ کا نام ہے اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْمَعْصِیَۃِ اِلَی الطَّاعَۃِ جو گناہوں کو چھوڑکر فرماں بردار ہوگئے اور ان کی توبہ سے اللہ نے ان کو محبوب بنالیا، یہ توبۃ العوام ہے، پس جو توبۃ العوام تک رہے گا اس کو اللہ تعالیٰ کی طرف سے عام لوگوں والا پیار اور محبت ملے گی۔
توبہ کی دوسری قسم
اس کے بعد توبۃ الخواص ہے۔ وہ کیا ہے؟
اَلرُّجُوْعُ مِنَ الْغَفْلَۃِ اِلَی الذِّکْرِ
یعنی فرماں بردار تو پہلے ہی تھے مگر اپنے شیخ کا بتایا ہوا ذکر وتلاوت سب بھول گئے تھے، لیکن پھر چوں کہ دوبارہ اللہ کو یاد کرنا شروع کردیا۔ ذکر کی قضا نہیں ہے ندامت کافی ہے۔ ذکر چھوٹ گیا تو اب پھر شروع کردو، اللہ کی یاد سے پھر جان میں جان آجائے گی؎
مدت کے بعد پھر تیری یادوں کا سلسلہ
اِک جسمِ  ناتواں  کو  توانائی  دے  گیا
اللہ کے ذکر کاناغہ روح  کا فاقہ ہے، اس بات کو یاد رکھو۔ میں نے جن کو سو بار ذکر بتایا ہے اگر کسی دن تھک گئے ہو،تو دس دفعہ ہی لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہْ پڑھ لو اور دس مرتبہ اَللہ اَللہ کرلو۔ ایک پر دس کا وعدہ ہے، آپ کا سو پورا ہوجائے گا۔ بھئی دس دفعہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہْ اور دس دفعہ اَللہ اَللہ کرنا کیا مشکل ہے؟ لیکن ناغہ نہ کرو۔ آپ سفر پر جاتے ہیں، جب کھانا نہیں کھاتے یا کھانا نہیں ملتا تو آپ ایک پیالی چائے بسکٹ لیتے ہیں یا نہیں کہ کمزوری نہ ہو، تو یہاں ایک پیالی چائے ایک بسکٹ آپ کو کمزوری سے بچانے کے لیے کافی ہے، اس لیے دس دفعہ اللہ کا نام لے لو تاکہ روحانی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter