Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

26 - 34
ہے۔اور اپنی محبت کو مقدم کرکے بتادیا کہ اے صحابہ! تم جو محبت کرتے کرتے اپنی جانیں دے رہے ہو، مجھ پر قربان ہورہے ہو، قبر میں اُتر رہے ہو، یہ کوئی تمہارا کمال نہیں ہے، بلکہ یہ میری محبت کا فیضان ہے۔ یہاں تفسیر روح المعانی کا جملہ نقل کرتا ہوں کہ یُحِبُّھُمْ کو کیوں مقدم فرمایا؟ اللہ اپنی محبت کو پہلے کیوں بیان کررہے ہیں؟ صحابہ کی محبت کو بعد میں بیان کررہے ہیں اس کی کیا وجہ ہے؟ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ وجہ یہ ہےلِیَعْلَمُوْا اَنَّھُمْ یُحِبُّوْنَ رَبَّھُمْ بِفَیْضَانِ مَحَبَّۃِ رَبِّھِمْ16؎ تاکہ صحابہ جان لیں کہ ان کی محبت جو ان کو اپنے رب کے ساتھ ہے، یہ دراصل ان کے رب کی محبت کے فیضان سے ہے،چوں کہ اللہ تعالیٰ ان سے محبت کرتے ہیں، اس لیے یہ اللہ سے محبت کررہے ہیں،اور آگے فرمایا:ذَا لِکَ فَضْلُ اللہْ یہ میرا فضل ہے۔ اللہ کے فضل سے رجوعِ جسمانی بھی ہے اور اللہ کے فضل سے رجوعِ باطنی بھی ہے، لہٰذا محبت میں جب ترقی محسوس کرو تو سمجھ لو کہ یہ مالک کا فضل ہے۔
فضل کے ایک اور معنیٰ
اور روزی کو بھی اللہ نے فضل فرمایا:
وَ ابۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِ اللہِ17؎
جمعہ کی نماز ہوگئی اب جاؤ مارکیٹ، دوکان کھول سکتے ہو، دوکان کھولنا جائز ہے، لہٰذا جاؤ اور اللہ کے فضل سے کچھ حاصل کرلو، بہت بڑا مال دار بننے کی کوشش مت کرو، اپنی ضروریات بھرکمالو جس سے تمہارا گزارہ ہوجائے، یہ نہیں کہ ساری دنیا تم ہی سمیٹ کے بیٹھ جاؤ، اتنا زیادہ بزی نہ ہونا کہ نماز ہی غائب کردو۔ تو فضل یہاں بھی ہے اور مسجد سے نکلتے وقت بھی فضل کا سوال ہےاَللّٰھُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ18؎ کہ اے اللہ! مسجد میں روحانی طورپر تو غذا ہم نے حاصل کرلی۔ذٰلِکَ فَضۡلُ اللہِ یُؤۡتِیۡہِ مَنۡ یَّشَآءُ19؎ مگر آپ نے پیٹ بھی تو بنایا ہے اب 
_____________________________________________
16؎   روح المعانی:162/6، المائدۃ(54)، داراحیاءالتراث، بیروت
17؎    الجمعۃ:10
18؎  صحیح مسلم:248/1،باب مایقول اذادخل المسجد،ایج ایم سعید
19؎   الجمعۃ:4
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter