Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

9 - 34
کو کچھ یاد نہیں رہتا، ماضی کی توبہ کا تصور بھی نہیں ہوتا، تو اس کو یہ جواب دے دو کہ اس وقت میں پکی توبہ کررہا ہوں لیکن آیندہ کیا ہوگا؟ تو آیندہ کے لیے مجھے خوفِ شکستِ توبہ تو ہے، مگر میں شکستِ توبہ کا عزم اور ارادہ نہیں رکھتا ہوں۔ خوفِ شکستِ توبہ اور ہے اور عزمِ شکستِ توبہ اور ہے۔ خوف میں اور عزم میں فرق ہے۔ ایک تو یہ ہے کہ دل ڈرتا ہے کہ کہیں میری توبہ نہ ٹوٹ جائے اور ایک یہ ہے کہ دل میں ارادہ کررہا ہے کہ میں ضرور گناہ کروں گا، اس کام کو کرنا ہی ہے، اپنی شیطانیت سے باز نہیں آؤں گا، گناہ کی گٹر لائنوں سے خروج اور(Exit) نہیں کروں گا، ہم تو گُو کے کیڑے ہیں، ہم عالمِ تقدس میں کہاں جاسکتے ہیں؟ پیشاب پاخانے کی نالیوں سے خروج کا ہمارا ارادہ ہی نہیں ہے،یہ ہے عزمِ شکستِ توبہ، اور دل کا ڈرنا کہ کہیں پھر میری توبہ نہ ٹوٹ جائے وہ خوفِ شکستِ توبہ ہے۔ یاد رکھیےیہ علمِ عظیم اللہ تعالیٰ نے عطا فرمایا کہ خوفِ شکستِ توبہ اور ہے اور عزمِ شکستِ توبہ اور ہے۔ بڑے بڑے لوگوں سے پوچھو تو بدونِ فضل الٰہی اس کا جواب مشکل ہوجائے گا۔ توبہ کرتے وقت خوفِ شکستِ توبہ تو اپنے ضُعف کا اعتراف اور عینِ عبدیت ہے، بلکہ عبدیت کی معراج ہے کہ میرا بندہ توبہ تو کررہا ہے، لیکن اپنے ضعف سے ڈر بھی رہا ہے کہ کہیں توبہ ٹوٹ نہ جائے، لہٰذا بوقتِ توبہ خوفِ شکستِ توبہ تو ہو لیکن عزمِ شکستِ توبہ نہ ہو، توبہ توڑنے کا ارادہ نہ ہو تو اس کی توبہ قبول ہے اور اللہ سے دُعا بھی کرے کہ مجھ کو میرے دست وبازو کے حوالے نہ فرمائیے کہ    ؎
یہ  بازو  مرے  آزمائے  ہوئے   ہیں
آپ میری مدد اور دستگیری فرمائیے اور استقامت نصیب فرمائیے کہ کسی خوش قامت کے سامنے میری استقامت متأثر نہ ہو۔ بتائیے یہ کیسی اُردو ہے! میری اُردو اللہ تعالیٰ کی عطا ہے۔ اگر دِلّی اور لکھنؤ کے اہلِ زبان یہاں ہوتے تو آپ دیکھتے کہ وہ کیسی قدر کرتے۔ لیکن اللہ سے دُعا مانگو، اصلی قدر یہ ہے۔
آیت شریفہ میں دو بار  یُحِبُّ نازل ہونے کا راز
تو اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
اِنَّ اللہَ یُحِبُّ التَّوَّابِیۡنَ  وَ یُحِبُّ الۡمُتَطَہِّرِیۡنَ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter