Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

15 - 34
یہ علامت اچھی نہیں ہے۔ وضو خانے میں آوازیں سنتا ہوں جیسے مچھلی بازار۔ جب وضو شروع کرو اس وقت سے اللہ کی عظمت وہیبت چہرے پر آجانی چاہیے،کیوں کہ اس وضو کے بعد ہم کو مولیٰ کے پاس کھڑا ہونا ہے، عظیم الشان مولیٰ کے پاس کھڑا ہونا ہے۔ خاموشی سے وضو کرو، جب شوروغل کروگے تو وضو کی دُعا کب پڑھوگے،کیوں کہ زبان مشغول ہوگئی فضولیات میں۔
وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ
میرے شیخ شاہ ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم نے فرمایا کہ دورانِ وضو حدیث سے ایک ہی دُعا ثابت ہے:
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْ لِیْ ذَنْبِیْ وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ وَبَارِکْ لِیْ فِیْ رِزْقِیْاے اللہ! میرے گناہوں کو معاف فرمادیجیے اور میرا گھر بڑا بنادیجیے اور میرے رزق میں برکت عطا فرمائیے۔
وَوَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ یعنی گھر کے وسیع بنانے کے دو معنیٰ ہیں: ایک تو یہ کہ ظاہری طورپر بڑا گھر ہوجائے اور دوسرے یہ کہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمادیجیے کہ گناہوں سے ہمارےدل میں اندھیرا ہے،جس کی وجہ سےساراعالم ضَاقَتۡ عَلَیۡہِمُ الۡاَرۡضُ بِمَا رَحُبَتۡ کا مصداق ہے۔ گناہ گار اور مجرم کو سارا عالم تنگ معلوم ہوتا ہے جیسے میر صاحب کا شعر ہے؎
شبِ   صحرا    مہیب    سنّاٹا
موت ہو  جیسے زندگی پہ  محیط
یا   صدورِ   گناہ   سے  دل  کی
تنگ ہونے لگے  فضائے  بسیط
جب سارا عالم اس کو تنگ معلوم ہوتا ہے تو اس کو اپنا گھر کیسے بڑا معلوم ہوگا؟ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ جس سے ناراض ہوتا ہوں تو میری ناراضگی تو عرش پر ہوتی ہے،مگر دو علامتوں سے دنیا میں اس کا ظہور ہوتا ہے:
_____________________________________________
6؎   جامع الترمذی:188/2،باب من ابواب جامع الدعاء،ایج  ایم سعید
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter