Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

14 - 34
دل بھی دھودیجیے، کیوں کہ دل اگر پاک نہیں ہے تو ظاہری پاکی کا اعتبار نہیں ہے۔ علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ تفسیر روح المعانی میں فرماتے ہیں:
فَاِنَّ حَقِیْقَۃَ الطَّھَارَۃِ طَھَارَۃُ الْاَسْرَارِ مِنْ دَنَسِ الْاَغْیَارِ5؎
اصل طہارت یہ ہے کہ دل غیر اللہ سے پاک ہوجائے، جس کا گھر ہے وہی رہے۔ جب دل پاک ہوتا ہے تو اللہ پاک ہے وہ پاک دل میں آتا ہے یعنی تجلی خاص سے متجلی ہوتا ہے، ورنہ جسم کی پاکی تو ہندو بھی کرسکتا ہے۔ ایک ہندو دریا میں کودگیا اور نہالیا تو اس کا جسم نجاستِ حسّیہ سے پاک ہوگیا، پیشاب پاخانہ سب دھل گیا، لیکن اللہ تعالیٰ نے مومن کو ایک امتیازی شان عطا فرمائی ہے جو کسی کافر کو نصیب نہیں۔ دشمنوں اور دوستوں میں کچھ فرق تو ہونا چاہیے۔ دوستوں کو امتیازی ڈش دی جاتی ہے، امتیازی نعمت دی جاتی ہے، اس لیے طَھَارَۃُ الْاَسْرَارِ یعنی باطن کی پاکی، غیر اللہ سے قلب کی پاکی مومن کی شان ہے،لہٰذا حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایمان والوں کے لیے وضو کے بعد دُعا سکھائی کہ اب تمہیں اپنے مولیٰ کے سامنے پیش ہونا ہے،تو جس طرح سے ایک لڑکی اپنے شوہر کے پاس بن سنور کر جاتی ہے کہ میری پیشی اس حالت میں ہو کہ شوہر مجھے پسند کرلے، کیوں کہ اسی کے ساتھ ساری زندگی کا گزارہ ہے۔ روٹی کپڑا مکان کا وہی سہارا ہے اور زندگی کا بیڑا شوہر کے ذریعے ہی پار ہوگا،لہٰذا اس کو سجاکر پیش کرتے ہیں جس کا نام جسمانی بیوٹی پارلر ہے اور سرور عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دُعا کے ذریعے ہم کو روحانی بیوٹی پارلر عطا فرمایا ہے کہ تمہارا جسم تو وضو کے ذریعے پاک ہوگیا، اب تمہارا دل بھی غیر اللہ سے پاک ہوجائے،تاکہ طہارتِ باطنی کے ساتھ شانِ محبوبیت کی حالت میں اپنے مولیٰ کے سامنے پیش ہوجاؤ کہ تمہیں اللہ پیار کرلے۔ ماں باپ چاہتے ہیں کہ بیٹی کو داماد پیار کرلے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے ہیں کہ بندے کو مولیٰ پیار کرلے۔
وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت
اکابر سے سنا ہے کہ بعض بزرگوں پر وضو کرتے ہی خوف طاری ہوجاتا کہ اب اللہ کے سامنے کھڑا ہونا ہے، اس لیے وضو کے وقت گپ شپ کرنا، شور وغل کرنا ٹھیک نہیں ہے،
_____________________________________________
5؎   روح المعانی:26/11، ذکرہ فی باب الاشارات، داراحیاء التراث،بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter