Deobandi Books

محبوب الہی بننے کا طریقہ

ہم نوٹ :

28 - 34
سامنے کھڑے ہیں، کبھی رکوع میں جھک رہے ہیں۔ کبھی سجدے میں سر رکھ کر مجھ پر فدا ہورہے ہیں، لہٰذا آپ پر رحمت کی بارش عطا کروں گا۔ وہی رحمت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم کو دی کہ جب تم مسجد کو جاؤ تو نماز تمہاری معراج ہے، لہٰذا تمہارے نبی نے جو رحمت پائی ہے میری رحمت نہیں چاہتی کہ میرا اُمتی محروم رہے، بلکہ میں چاہتا ہوں کہ یہ رحمت میری اُمت بھی پاجائے، لہٰذا مسجد میں داخلے کے وقت اس نبی رحمت نے سکھادیا کہ کہو:
اَللّٰہُمَّ افْتَحْ لِیْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ
بدنی عبادت کے بعد جو مالی عبادت آپ نے پیش کی کہ وَالطَّیِّبَاتُ اے اللہ! میرا سب مال آپ پر فدا ہو،اس پر میری طرف سے انعام ہوگا وَبَرَکَاتُہٗدیکھیے!قلبی عبادت پر سلامتی مفرد ہے، بدنی عبادت پر رحمت مفرد ہے، مگر مالی عبادت پر برکت مفرد نہیں بَرَکَاتُہٗفرمایا جو برکت کی جمع ہے اور برکت کے معنیٰ کیا ہیں؟ فیضان رحمتِ الٰہیہ۔ یہ برکت کی تعریف ہے کہ اے بندے! تو نے ہم پر مال خرچ کیا، لیکن ہماری طرف سے تجھ پر برکت نہیں بلکہ برکات، بے شمار رحمتیں نازل ہوں گی اور جس پر میری رحمتیں نازل ہوں تو اس کے کیا کہنے! اس کے گردے فیل نہیں ہوں گے، ڈاکٹر کے پاس نہیں جانا پڑے گا، ہر بلا سے میں اسے بچاؤں گا۔ میرے نام کی کرامت اور ہے۔
نُزولِ برکت کی علامت
آہ! ابھی ایک علمِ عظیم عطا ہوا کہ تم کو کیسے معلوم ہو کہ میرے نام کی برکتیں نازل ہورہی ہیں؟اگر تمہارا مال سینما پر، وی سی آر پر اور میری کسی نافرمانی میں خرچ نہیں ہورہا ہے، تو سمجھ لو میری برکت آگئی ہے۔ میری رحمت جس مال پر ہو وہ مال نافرمانی میں کیسے خرچ ہوسکتا ہے؟ جس مال پر میرے نام کی برکت ہوگی وہ مجھ پر خرچ ہوگا، میرے دین کی اقامت پر، دین کی اشاعت پر خرچ ہوگا۔ آؤ! دین پر جان مال خرچ کرو، میں بلاتا ہوں:
مَنۡ اَنۡصَارِیۡۤ اِلَی اللہِ21؎
_____________________________________________
21؎  الصف:14
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اللہ تعالیٰ کی محبوبیت کا ایک راستہ 6 1
3 قبولِ توبہ کی شرائط 7 1
4 خوفِ شکستِ توبہ اور عزمِ شکستِ توبہ کا فرق 8 1
5 آیت شریفہ میں دو بار یُحِبُّ نازل ہونے کا راز 9 1
6 ایک مسئلۂسلوک کا استنباط 10 1
7 محبوبِ الٰہی بنانے والی دُعا 11 1
8 قرآن وحدیث کے ربط سے ایک علمِ عظیم 12 1
9 دُعائے وضو کی عاشقانہ حکمت 13 1
10 وضو کے وقت اہلُ اللہ کی خشیت 14 1
11 وَسِّعْ لِیْ فِیْ دَارِیْ کے معنیٰ 15 1
12 عظمتِ شیخ کا حق 16 1
13 محبوبیت عنداللہ کے دوام کا طریقہ 17 1
14 استغفار اور توبہ کا فرق 18 1
15 لفظ تَوَّابِیْنْ کے نُزول کی حکمت 20 1
16 ولایتِ عامّہ اور ولایتِ خاصّہ 20 1
17 توبہ کی تین قسمیں 21 1
18 توبہ کی پہلی قسم 22 1
19 توبہ کی دوسری قسم 23 1
20 اہل اللہ کے کاموں میں آسانی کا راز 25 1
21 یُحِبُّھُمْ کی تقدیم کی وجہ 25 1
22 فضل کے ایک اور معنیٰ 26 1
23 اَلتَّحِیَّاتُ کے متعلق علومِ نافعہ 27 1
24 نُزولِ برکت کی علامت 28 1
25 اللہ کے نام کا بے مثل مزہ کون پاتا ہے؟ 30 1
26 توبہ کی تیسری قسم 31 1
Flag Counter