Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

32 - 65
رسول اللہ  ۖ  نے دُعا کے متعلق ایک بات یہ بھی بتلائی ہے کہ دُعا ضائع اور بیکار کبھی نہیں ہوتی لیکن اُس کے قبول ہونے کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں : کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ اُس بندے کو  وہ چیز دینا بہتر نہیں سمجھتے اِس لیے وہ توملتی نہیں لیکن اِس کے بجائے کوئی اور نعمت اُس کو دے دی جاتی ہے  یا کوئی آنے والی بلا اور مصیبت ٹال دی جاتی ہے یا اُس دُعا کو اُس کے گناہوں کا کفارہ بنا دیا جاتا ہے (لیکن چونکہ بندے کو اِس راز کی خبر نہیں ہوتی اِس لیے وہ سمجھتا ہے کہ میری دُعا بیکار گئی) اور کبھی ایسا ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دُعا کو آخرت کے لیے ذخیرہ بنادیتا ہے یعنی بندہ جس مقصد کے لیے دُعا کرتا ہے وہ تو اللہ اِس دُنیا میں اُس کو نہیں دیتا لیکن اُس کی اِس دُعا کے بدلے آخرت کا بہت بڑا ثواب اُس کے لیے لکھ دیا جاتا ہے، ایک حدیث شریف میں ہے  : 
''بعض لوگ جن کی بہت سی دُعا ئیں دُنیامیں قبول نہیں ہوئی تھیں جب آخرت میں پہنچ کر اپنی اُن دُعاؤں کے بدلے میں ملے ہوئے ثواب اور نعمتوں کے ذخیرے دیکھیں گے تو حسرت سے کہیں گے کہ کاش  !  دُنیا میں ہماری کوئی دُعا بھی قبول نہ ہوئی ہوتی اور سب کا بدلہ ہمیں یہیں ملتا۔'' 
بہرحال اللہ تعالیٰ پر اِیمان رکھنے والے ہر بندے کو اللہ کی قدرت اور اُس کی شانِ کریم پر پورا یقین رکھتے ہوئے قبولیت کی پوری اُمید اور بھروسہ کے ساتھ اپنی ہر ضرورت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دُعا کرنی چاہیے اور بالکل یقین رکھناچاہیے کہ دُعا ہر گز ضائع نہیں جائے گی۔
 جہاں تک بن پڑے دُعا ایسے اچھے الفاظ میں کرنی چاہیے جن سے اپنی عاجزی اور بے چارگی اور اللہ تعالیٰ کی عظمت اور کبرائی ظاہر ہو، قرآن شریف میں ہمیں بہت سی دُعائیں بتلائی گئی ہیں اور اُن کے علاوہ حدیثوں میں بھی رسول اللہ  ۖ  کی سینکڑوں دُعائیں آئی ہیں، سب سے اچھی دُعائیں قرآن و حدیث ہی کی ہیں ۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter