Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

30 - 65
اور رسول اللہ  ۖ نے ہمیں یہ بھی بتلایا کہ اپنی ضرورتوں کو اللہ تعالیٰ سے مانگنا اور دُعا کرنا اعلیٰ درجہ کی عبادت ہے بلکہ عبادت کی رُوح اور اُس کا مغز ہے چنانچہ حدیث شریف میں ہے کہ دُعا عبادت ہے ۔اور ایک روایت میں ہے کہ دُعا عبادت کا مغز اور جوہر ہے۔
ایک دُوسری حدیث میں ہے کہ رسول اللہ  ۖ  نے فرمایا  : 
''اللہ کے یہاں دُعا سے زیادہ کسی چیز کا درجہ نہیں۔'' 
اور اِسی لیے اللہ تعالیٰ اُس شخص سے ناراض ہوتا ہے جو اپنی ضرورتیں اُس سے نہ مانگے چنانچہ ایک حدیث میں ہے کہ  : 
''اللہ تعالیٰ اُس بندے سے ناراض ہوتا ہے جو اپنی حاجتیں اور ضرورتیں اُس سے نہیں مانگتا۔'' 
سبحان اللہ  !  دُنیا میں کوئی آدمی اگر اپنے کسی گہرے دوست سے یا اپنے کسی عزیز قریب  سے بھی بار بار اپنی ضرورتوں کا سوال کرے تو وہ اُس سے تنگ آکر خفا ہوجاتا ہے لیکن اللہ پاک اپنے بندوں پر ایسا مہربان ہے کہ وہ نہ مانگنے پرخفا اور ناراض ہوتا ہے۔ 
ایک اور حدیث میں ہے کہ  : 
''جس شخص کے لیے دُعا کے دروازے کھل گئے (یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے جس کو دُعا کی توفیق مل گئی اور اصلی دُعاکرنا جسے نصیب ہو گیا) تو اُس کے لیے اللہ کی رحمت کے دروازے کھل گئے۔'' 
بہرحال کسی ضرورت اور مقصد کے لیے اللہ تعالیٰ سے دُعا کرنا جس طرح اُس کو حاصل کرنے کی تدبیر ہے اِسی طرح وہ ایک اعلیٰ درجے کی عبادت بھی ہے جس سے اللہ بہت راضی اور خوش ہوتا ہے اور اُس کی وجہ سے رحمت کے دروازے کھول دیتا ہے۔ یہ شان ہر دُعا کی ہے خواہ وہ کسی دینی مقصد کے لیے کی جائے یا کسی دُنیاوی ضرورت کے لیے مگر شرط یہ ہے کہ کسی برے اور ناجائز کام کے لیے نہ ہو، ناجائز کام کے لیے دُعا کرنا بھی ناجائز اور گناہ ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter