Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور دسمبر 2015

اكستان

21 - 65
اُسے زہرِ خند  ١  معلوم ہوتے ہیں، معمولی پیتلی بلکہ مٹی کا ہنڈیا، لکڑی یا لوہے کے تشلے، مٹی کے بدھنے، لوٹے، لٹیا یا تو مڑے سے کھانے پینے کی ضرورتیں پوری کرتاہے اور اُنہیں کو کافی سمجھتاہے، وہ پیٹ بھرنے کے لیے کسی شکار کے اَدھ کچرے گوشت ورنہ کسی درخت کے پھل کو غنیمت سمجھتا ہے،مسہری  صوفا سیٹ یا چار پائی اُس کو بیکار معلوم ہوتی ہے فرش ِزمین اُس کا بستر ہوجاتا ہے، اعلیٰ قسم کے لباس سے بھی اُس کو نفرت ہوتی ہے۔ 
یہ بیوی بچے ہی ہیں جواُس کی طبیعت میں آرام دہ مکان اور عمدہ قسم کے فرنیچر کی طلب پیدا کرتے ہیں، سردیوں میں لحاف، توشک اور گرم کپڑوں کی تلاش ہوتی ہے وہ اپنے ہم پیشہ اور ہمسر پڑوسیوں کی نظر میں حقیر رہنا پسند نہیں کرتا تو اپنا مکان ، سامان، لباس اور پوشاک بہتر بنانا چاہتا ہے، بچوں کے لیے بھی وضع کے مطابق اچھے کپڑے  اور شوقین مزاج ہے تو فیشن کے مطابق ڈریس تیار کراتا ہے بِلاشبہ بال بچے اور اہل و عیال اِنسان کی طبیعت میں بخل پیدا کر دیتے ہیں کہ وہ دُوسروں کو بخشش کرنے کے بجائے اپنے بیوی بچوں کی ضرورتوں کو مقدم رکھنے لگتا ہے ننھے بچے اِس میں یہ کمزوری بھی پیداکر دیتے ہیں کہ اُس کو اپنی جان زیادہ پیاری ہوجاتی ہے وہ خطرے کے موقع سے اپنے آپ کو  محفوظ رکھتا ہے کہ اگر کسی فوجداری کیس میں سزا ہوجائے تو وہ جیل میں ہوگا اور بچے گھر پر بھوکے رہیں گے اگر بلوہ میں جان جاتی رہے تو اُس کی بیوی بیوہ اور بچے یتیم اور بے یارو مدد گار رہ جائیں گے اُن کا مستقبل بر باد ہوجائے گا ،وغیرہ وغیرہ۔ لیکن یہ بال بچے اُس میں اِیثار پیدا کرتے یں اہل و عیال کی پرورش اُس کی زندگی کا مقصد بن جاتی ہے لہٰذا وہ تن پروری چھوڑتا ہے راحت و آرام کو قربان کرتا ہے، خدمت ِخلق کا پہلا باب یہ ہے کہ بیوی یا کوئی بچہ بیمار پڑتا جاتا ہے تووہ رات کی نیند حرام کر لیتا ہے جاگنے کی تکلیف برداشت کرتاہے تاکہ بیوی کو آرام پہنچا سکے یابچے کو لوری دے کر سُلا سکے۔ اچھے مکان، عمدہ فرنیچر، اعلیٰ لباس کی طلب اُس میں بڑھ جاتی ہے مگر اپنے لیے نہیں بیوی بچوں کے لیے ،وہ اپنی رفیقہ ٔ حیات یا اپنے عزیز بچوں کو عالی شان محل، شاندار کوٹھی اور بہترین باغیچہ میں رکھنا چاہتا ہے، عمومًا یہی اُس 
  ١   وہ ہنسی جو غصہ، ناگواری یا شرمندگی سے ہو۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 یہ ١٧٨٩ء کا فرانس تھا جس کی تصویر کار لائل بیان کر رہا تھا : 6 3
5 یہ اِنقلاب ِفرانس تھا جس کی کوکھ سے دو چیزوں نے جنم لیا : 8 3
6 '' چاقو کے حملے دہشت گردی ہے '' 12 3
7 درسِ حدیث 14 1
8 اعلیٰ اَخلاق کا معلم 20 1
9 سرمایہ پرستی کا دُشمن ۔ اِنسانیت کا حامی ۔ شرافت کا علمبردار 20 8
10 فطرتِ اِنسان : 20 8
11 بزدلی کی کوکھ سے دفاع کا جنم : 22 8
12 سماج و تمدن کی بنیاد : 22 8
13 رشتہ داری کی اہمیت اور خاتمہ ٔ ملکیت کے تمدن کُش نتائج : 23 8
14 زندگی کے دو سِرے : 24 8
15 تعلقات اور مذہب : 26 8
16 اِسلام کیا ہے ؟ 29 1
17 اَٹھارواں سبق : دُعائ 29 16
18 قصص القرآن للاطفال 33 1
19 ( آسمان سے اُترنے والے دسترخوان کا قصہ ) 33 18
20 ایک عیسائی کے خط کا جواب 35 1
21 زندگی کا مقصد 35 20
22 صحیح مذہب کون سا ہے ؟ 35 20
23 گلدستہ ٔ اَحادیث 50 1
24 اُمور تین قسم کے ہیں : 50 23
25 علم تین ہیں : 51 23
26 تعارف و تبصرہ '' فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ '' 53 1
27 مترجم عجالہ نافعہ کا تعارف : 53 26
28 ایک ضروری وضاحت : 57 26
29 شرائط اِبن حبان فی صحیحہ : 60 26
30 آمدم بر سرِ مطلب : 61 26
31 اَخبار الجامعہ 62 1
32 تعارف و تبصرہ فوائد جامعہ بر عجالہ نافعہ 63 26
33 وفیات 64 1
Flag Counter