Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2015

اكستان

32 - 65
آگے چلیے ثناء کے بارے میں اِختلاف ہے کہ ثناء پڑھی جائے یا نہیں  ؟  حضرت اِمام مالک فرماتے ہیں کہ تکبیر ِ تحریمہ کے فورًا بعد قراء ت شروع کردی جائے ثناء تعوذ و تسمیہ کی ضرورت نہیں، باقی ائمہ کہتے ہیں کہ ثناء پڑھی جائے گی، پھر اِختلاف پیدا ہوا کہ ثناء میں کیا کلمات پڑھے جائیں  ؟  حضرت اِمام شافعی فرماتے ہیں کہ اَللّٰہُمَّ بَاعِدْ بَیْنِیْ وَبَیْنَ خَطَایَایَ   والی دُعاء پڑھی جائے وہ سنت ہے،  حضرت اِمام اَبوحنیفہ اور اِمام اَحمد رحمہما اللہ فرماتے ہیں  سُبْحَانَکَ اللّٰہُمَّ وَبِحَمْدِکَ  والی دُعاء پڑھی جائے وہ سنت ہے۔
اب قرا ء ت شروع ہونی ہے قرا ء ت اگر جہرًا ہونی ہے تو بسم اللہ کے بارے میں ایک اِختلاف تو یہ ہے کہ فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھی جائے گی یا نہیں  ؟  اِمام مالک فرماتے ہیں کہ فرض نمازوں میں بسم اللہ نہیں پڑھی جائے گی، باقی تین ائمہ کے نزدیک فاتحہ سے پہلے بسم اللہ پڑھی جائے گی اِس موقع پر بسم اللہ پڑھنا سنت ہے، دُوسرا اِختلاف یہ ہے کہ بسم اللہ سرًا پڑھی جائے گی یا جہرًا  ؟    حضرت اِمام شافعی کے نزدیک فاتحہ اور سورت دونوں سے پہلے بسم اللہ جہرًا پڑھنا سنت ہے،حضرت اِمام اعظم اور اِمام اَحمد رحمہما اللہ کے نزدیک فاتحہ سے پہلے بسم اللہ سرًا پڑھنا سنت ہے ۔
بسم اللہ کے بعد سورۂ فاتحہ پڑھی جاتی ہے، سورۂ فاتحہ کے بارے میں اِختلاف ہے کہ سورۂ فاتحہ صرف اِمام پڑھے گا یا مقتدی بھی پڑھیں گے  ؟  حضرت اِمام اَبو حنیفہ فرماتے ہیں کہ قرا ء ت سرًا ہو یا جہرًا فاتحہ صرف اِمام پڑھے گا مقتدی نہیں، باقی تین ائمہ کا کہنا ہے کہ اگر قرا ء ت جہرًا ہے توپھر تو صرف اِمام پڑھے گا اور اگر سرًا ہے تو اِمام مالک اوراِمام اَحمد رحمہما اللہ مقتدی کو فاتحہ پڑھنے کی اِجازت دیتے ہیں کہ پڑھ سکتا ہے اور حضرت اِمام شافعی فرماتے ہیں کہ مقتدی لازمی طور پر پڑھے گا اِس کے لیے اِس صورت میں فاتحہ پڑھنا ضروری ہے۔ 
اِس کے بعد آمین کہنے کی باری آتی ہے اُس میں ایک اِختلاف تویہ ہے کہ اِمام آمین کہے گا  یا نہیں  ؟  حضرت اِمام مالک فرماتے ہیں کہ اِمام آمین نہیں کہے گا باقی تین ائمہ کا کہنا ہے کہ اِمام بھی آمین کہے گا۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 حیاتِ مسلم کی ایک جھلک 10 1
6 قربانی ،اِیثار اور تقسیمِ دولت کی نادر مثال ۔ نعروں کے بجائے عمل 10 5
7 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
8 سترہواں سبق : ذکر اللہ 18 7
9 ذکر کی حقیقت : 21 7
10 قصص القرآن للاطفال 22 1
11 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 22 10
12 ( حضرت یونس علیہ السلام کا واقعہ ) 22 10
13 وفیات 25 1
14 فقہ حنفی کی عظمت واہمیت 26 1
15 فقہ کے لغوی معنٰی : 26 14
16 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی : 27 14
17 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی ہیں : 27 14
18 تفصیلی دلائل چار ہیں : 27 14
19 فقہ کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ 28 14
20 پہلی وجہ : 34 14
21 دُوسری وجہ : 34 14
22 تیسری وجہ : 34 14
23 چوتھی وجہ : 35 14
24 پانچویں وجہ : 35 14
25 چھٹی وجہ : 35 14
26 فقہ حنفی کی عظمت و قبولیت : 36 14
27 محرم الحرام کی فضیلت و منکراتِ مروجہ کی مذمت 40 1
28 قسم اَوّل کے منکرات : 42 27
29 قسم دوم کے منکرات : 44 27
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت نفرت ہے : 47 30
32 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 48 7
33 سَحبَانُ الہند مفسرُالقرآن 49 1
34 دِلی مرحوم کی خوبیاں : 49 33
35 پیدائش و خاندان : 50 33
36 اِبتدائی تعلیم : 51 33
37 وعظ کا ملکہ : 51 33
38 اعلیٰ تعلیم : 51 33
39 اَساتذۂ کرام : 54 33
40 ذریعہ ٔ معاش : 54 33
41 تد ریسی خدمت : 54 33
42 مناظرے کی تربیت : 55 33
43 جمعیة علمائِ ہند کی تاسیس : 56 33
44 سیاسی تحریکات : 56 33
45 چل دیا وہ حالِ دل سے بے خبر 57 33
46 وفات : 63 33
47 اَخبار الجامعہ 64 1
48 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter