Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2015

اكستان

35 - 65
چوتھی وجہ  : 
فقہ حنفی میں بین الاقوامی معاملات پر جتنی تفصیل کے ساتھ بحث کی گئی ہے اِس قدر بحث کسی اور فقہ میں نہیں کی گئی چنانچہ اِمام محمد رحمة اللہ علیہ کی'' السیرُ الکبیر ''اور اِمام سرخسی رحمة اللہ علیہ کی ''شرحُ السیرالکبیر ''سے اِس کا بخوبی اَندازہ کیا جا سکتا ہے۔ 
پانچویں وجہ  : 
فقہ حنفی میں ہر دَور کی ضروریات اور جدید ترقیات کے ساتھ چلنے کی پوری پوری صلاحیت  موجود ہے۔ 
چھٹی وجہ  : 
فقہ حنفی دُوسری فقہوں کی بہ نسبت آسان اور نرم ہے عبادات میں بھی اور حدود و قصاص میں بھی، اِس کی بھی چند مثالیں ملاحظہ فرماتے چلیں، اکثر فقہاء نے نجاست کو مطلقاً نماز کے منافی قرار دیا اور اَدنیٰ درجہ کی نجاست کو بھی قابلِ عفو نہیں مانا جبکہ اِمام اعظم نے اَوّلاً تو نجاست کی دو قسمیں کیں:(١) غلیظہ (٢) خفیفہ، پھر فرمایا کہ نجاست ِ غلیظہ ایک درہم سے کم کم معاف ہے اگر اِتنی نجاست کپڑے یا بدن پر لگی رہ جائے اور نماز پڑھ لے تو ہوجائے گی ،اور نجاست ِ خفیفہ کے بارے میں فرمایا کہ وہ چوتھائی کپڑے سے کم لگی رہے تو معاف ہے۔ 
ائمہ ثلاثہ اِمام مالک اِمام شافعی اِمام اَحمد رحمہم اللہ کے نزدیک مس ِمرأہ ناقضِ وضو ہے جبکہ  اِمام اَبو حنیفہ کے نزدیک ناقض ِوضو نہیں، جو لوگ طواف کر رہے ہوتے ہیں اُن سے اِس مسئلہ کے اہمیت کے متعلق معلوم کر لیجیے، سب کو پتہ ہے کہ طواف مشترکہ ہوتا ہے، مردو زن سب اکٹھے طواف کرتے ہیں اور طواف کے لیے وضو ضروری ہے وہاں ناممکن ہے کہ مسِ مرأہ نہ ہو، اب فقہ حنفی پر عمل پیرا لوگوں کے لیے تو آسانی ہے کہ اُن کے اِمام کے نزدیک عورت کے ہاتھ لگنے سے وضو نہیں ٹوٹتا، اِس کے بر عکس دُوسری فقہ والوں کے لیے سخت دُشواری ہے کہ یا تو اپنی فقہ پر عمل چھوڑ دیں یا پھر وضو کرتے رہیں۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 حیاتِ مسلم کی ایک جھلک 10 1
6 قربانی ،اِیثار اور تقسیمِ دولت کی نادر مثال ۔ نعروں کے بجائے عمل 10 5
7 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
8 سترہواں سبق : ذکر اللہ 18 7
9 ذکر کی حقیقت : 21 7
10 قصص القرآن للاطفال 22 1
11 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 22 10
12 ( حضرت یونس علیہ السلام کا واقعہ ) 22 10
13 وفیات 25 1
14 فقہ حنفی کی عظمت واہمیت 26 1
15 فقہ کے لغوی معنٰی : 26 14
16 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی : 27 14
17 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی ہیں : 27 14
18 تفصیلی دلائل چار ہیں : 27 14
19 فقہ کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ 28 14
20 پہلی وجہ : 34 14
21 دُوسری وجہ : 34 14
22 تیسری وجہ : 34 14
23 چوتھی وجہ : 35 14
24 پانچویں وجہ : 35 14
25 چھٹی وجہ : 35 14
26 فقہ حنفی کی عظمت و قبولیت : 36 14
27 محرم الحرام کی فضیلت و منکراتِ مروجہ کی مذمت 40 1
28 قسم اَوّل کے منکرات : 42 27
29 قسم دوم کے منکرات : 44 27
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت نفرت ہے : 47 30
32 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 48 7
33 سَحبَانُ الہند مفسرُالقرآن 49 1
34 دِلی مرحوم کی خوبیاں : 49 33
35 پیدائش و خاندان : 50 33
36 اِبتدائی تعلیم : 51 33
37 وعظ کا ملکہ : 51 33
38 اعلیٰ تعلیم : 51 33
39 اَساتذۂ کرام : 54 33
40 ذریعہ ٔ معاش : 54 33
41 تد ریسی خدمت : 54 33
42 مناظرے کی تربیت : 55 33
43 جمعیة علمائِ ہند کی تاسیس : 56 33
44 سیاسی تحریکات : 56 33
45 چل دیا وہ حالِ دل سے بے خبر 57 33
46 وفات : 63 33
47 اَخبار الجامعہ 64 1
48 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter