Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اکتوبر 2015

اكستان

28 - 65
فقہ کے تفصیلی دلائل ہیں وَہیں یہ فقہ کے مآخِذ بھی ہیں، ہر مسئلہ اِن میں سے کسی نہ کسی ایک سے ماخوذ ہوتا ہے، فقہ اِن چاروں کے متوازی یا اِن سے الگ کسی چیز کا نام نہیں ہے جیساکہ اِس کا پروپیگنڈا بعض حلقوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے اور نہ ہی فقہ اور کتاب و سنت میں کوئی تضاد ہے جیسا کہ بچارے جاہل اور ناواقف عوام کو زبردستی یہ باور کرایا جارہا ہے۔ 
فقہ کی ضرورت کیوں پیش آئی  ؟ 
حضور ِاکرم  ۖ کے دورِ مسعود میں دین جزیرةُ العرب میں محدود تھا، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو حضور علیہ الصلٰوة والسلام خود تعلیم دیا کرتے تھے اور خود مسائل بتایا کرتے تھے، اگر صحابہ کو کوئی نیا مسئلہ درپیش ہوتا تو وہ حضور علیہ السلام سے پوچھ لیا کرتے تھے، ہجرت کے گیارہویں سال آپ  ۖ کا وصال ہوگیا آپ کے بعد خلفائے راشدین کا دور شروع ہوا خلفائے راشدین کے دور میں دین عرب سے نکل کر عجم میں پہنچا، وہاں کے لوگوں کو اپنے ماحول اور حالات کے مطابق نئے نئے مسائل پیش آنے لگے اُن کی صحابہ کرام نے رہنمائی فرمائی اور اُن کے مسائل حل کیے ،صحابہ کرام کو اللہ تعالیٰ نے یہ خاص توفیق عطا فرمائی تھی کہ اگر کوئی ایسا مسئلہ درپیش ہوتا جس کا حل اُنہیں کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ میں نہ ملتا تو وہ اپنے اِجتہاد سے اُس مسئلہ کا حل نکال لیتے اور علی العموم وہ حل بالکل صحیح ہوتا چنانچہ حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کا واقعہ مشہور ہے کہ ایک شخص آپ کے پاس آیا اور اُس نے سوال کیا کہ ایک صاحب نے ایک عورت سے شادی کی اُس کا مہر مقرر نہیں کیا اور ابھی خلوت کا موقع بھی نہیں آیا کہ وہ صاحب فوت ہوگئے اِس بارے میں آپ کیا فرماتے ہیں  ؟  آپ نے فرمایا کہ بھائی اِس مسئلہ میں حضور اکرم  ۖ  کا کوئی حکم اور کوئی فیصلہ مجھے معلوم نہیں اِس لیے میں کچھ نہیں کہہ سکتا ، وہ شخص اِصرار کرنے لگا کہ جناب اپنے اِجتہاد سے کوئی حکم بتلادیں آپ نے اُس کے اِصرار پر فرمایا کہ اُس کی بیوی  کو مہرِ مثل بھی ملے گا مرنے والے کی میراث بھی ملے گی اور اُس عورت پر عدت بھی لازم ہوگی، جب آپ نے یہ فیصلہ سنایا تو آپ کے ہم نشینوں میں سے حضرت معقل بن یسار  ١  رضی اللہ عنہ بولے اللہ کی 
  ١   آ پ کو معقل بن سنان بھی کہا جاتا ہے۔ 

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرفِ آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 7 1
5 حیاتِ مسلم کی ایک جھلک 10 1
6 قربانی ،اِیثار اور تقسیمِ دولت کی نادر مثال ۔ نعروں کے بجائے عمل 10 5
7 اِسلام کیا ہے ؟ 18 1
8 سترہواں سبق : ذکر اللہ 18 7
9 ذکر کی حقیقت : 21 7
10 قصص القرآن للاطفال 22 1
11 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصے 22 10
12 ( حضرت یونس علیہ السلام کا واقعہ ) 22 10
13 وفیات 25 1
14 فقہ حنفی کی عظمت واہمیت 26 1
15 فقہ کے لغوی معنٰی : 26 14
16 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی : 27 14
17 فقہ کے اِصطلاحی معنٰی ہیں : 27 14
18 تفصیلی دلائل چار ہیں : 27 14
19 فقہ کی ضرورت کیوں پیش آئی ؟ 28 14
20 پہلی وجہ : 34 14
21 دُوسری وجہ : 34 14
22 تیسری وجہ : 34 14
23 چوتھی وجہ : 35 14
24 پانچویں وجہ : 35 14
25 چھٹی وجہ : 35 14
26 فقہ حنفی کی عظمت و قبولیت : 36 14
27 محرم الحرام کی فضیلت و منکراتِ مروجہ کی مذمت 40 1
28 قسم اَوّل کے منکرات : 42 27
29 قسم دوم کے منکرات : 44 27
30 گلدستہ ٔ اَحادیث 47 1
31 تین قسم کے لوگ جن سے اللہ تعالیٰ کو سخت نفرت ہے : 47 30
32 بقیہ : اِسلام کیا ہے ؟ 48 7
33 سَحبَانُ الہند مفسرُالقرآن 49 1
34 دِلی مرحوم کی خوبیاں : 49 33
35 پیدائش و خاندان : 50 33
36 اِبتدائی تعلیم : 51 33
37 وعظ کا ملکہ : 51 33
38 اعلیٰ تعلیم : 51 33
39 اَساتذۂ کرام : 54 33
40 ذریعہ ٔ معاش : 54 33
41 تد ریسی خدمت : 54 33
42 مناظرے کی تربیت : 55 33
43 جمعیة علمائِ ہند کی تاسیس : 56 33
44 سیاسی تحریکات : 56 33
45 چل دیا وہ حالِ دل سے بے خبر 57 33
46 وفات : 63 33
47 اَخبار الجامعہ 64 1
48 جامعہ مدنیہ جدید و مسجد حامد 65 1
Flag Counter