ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٥ مئی کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد بخیر و عافیت واپس تشریف لے آئے والحمد للہ ،اللہ تعالیٰ اِس سفر کو قبول فرمائے ،آمین۔ ١١ مئی کو بعد نمازِ مغرب شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب، مولانا عزیز الرحمن صاحب ثانی کی دعوت پر ختم نبوت کے تربیتی کورس میں شرکت کے لیے قصور تشریف لے گئے جہاں حضرت نے کورس کے شرکاء سے ختم ِنبوت کے موضوع پر نہایت مدلل بیان فرمایا ۔ ١٢ مئی کو جامعہ مدنیہ جدید کے ناظمِ تعلیمات حضرت مولانا خالد محمود صاحب مدظلہم وفاق المدارس العربیہ کے شوریٰ اورعمومی اِجلاس میں شرکت کے لیے ملتان تشریف لے گئے۔ ٢٦ رجب ١٤٣٦ھ/١٦مئی ٢٠١٥ء کو اِمتحانی مرکزجامعہ مدنیہ جدید میں وفاق المدارس کے سالانہ اِمتحانات ہوئے جس میں جامعہ کے کل 168 طلباء نے شرکت کی ۔ ١٦ مئی کو بعد نمازِ مغرب فاضلِ جامعہ مولانا اَشرف علی صاحب کی دعوت پر شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب نے ویلنشیاء ٹاؤن کی N بلاک کی مسجدمیں سیرت کے موضوع پر بیان فرمایا۔ ٢٠ مئی کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ، جناب قاری یٰسین صاحب کی دعوت پر تکمیلِ قرآن کی تقریب میں شرکت کی غرض سے مانگا روڈ تشریف لے گئے جہاں آپ نے عظمت ِ قرآن پر بیان فرمایا۔ ٤ شعبان المعظم١٤٣٦ھ /٢٣مئی ٢٠١٥ء بروز ہفتہ سے حسب ِسابق جامعہ مدنیہ جدید میں اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمدحسن صاحب مدظلہم نے دَورۂ صرف ونحو کا آغاز کیا، ملک کے چاروں صوبوں سے آنے والے طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی،١١جون کو دورہ کا اِختتام ہوگا،اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔