Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015

اكستان

64 - 65
٢٣ مئی کوبعد نمازِ مغرب  شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ کے فاضل مولانا خبیب صاحب کی دعوت پر تحفظ ختم ِ نبوت کانفرنس میں شرکت کے لیے جامع مسجد مدنی شیخوپورہ تشریف لے گئے جہاںآپ نے حضور  ۖ  کی سیرت پر مفصل بیان فرمایا۔ 
وفیات
١٤ مئی کو حضرت اَقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے دیرینہ رفیق ِ کار محترم اَلحاج مبین اَحمد  صاحب   گلبرگ لاہور میں ٩١ برس کی عمر پاکر رِحلت فرما گئے ۔مرحوم ہمیشہ سے جامعہ مدنیہ جدید کی  مجلس ِشوریٰ کے اہم رُکن رہے ،جامعہ اور یہاں کے اَساتذہ طلباء اور تمام وابستگانِ دین سے بے اِنتہاء محبت رکھتے تھے آپ کو اللہ تعالیٰ نے بہت پاکیزہ دل ودماغ سے نوازا تھا اپنے ماتحت ملازمین اور نوکروں کی چھوٹی بڑی ضرورتوں کا خود سے خیال رکھتے ہوئے اُن پر ہر طرح سے مہربان رہتے اپنی اِن ہی درویشانہ صفات کی وجہ سے آپ ہر دِلعزیز تھے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی وفات سے پیدا ہونے والے خلاء کو پُر فرما کر آپ سے وابسطہ برکات کو بعد والوں کے لیے قائم و دائم فرما ئے اور آپ کو اپنے جوارِ رحمت میں  جگہ عطا فرما کر جنت الفردوس کا اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور آپ کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے، آمین ۔ 
٩مئی کو جامعہ مدنیہ جدید کے فاضل مولانا ذیشان اَکرم صاحب چشتی کی نو عمر بیٹی اپنے ہی گھر میں پانی کی بالٹی میں ڈوب کر وفات پاگئی، اِس ناگہانی حادثہ پر اللہ تعالیٰ اُس کے والدین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اُن کے لیے رفع درجات کا ذریعہ بنائے،آمین۔
٢٨ مئی کو محترم دانش زمان صاحب کے والد طویل علالت کے بعد لاہور میں وفات پاگئے۔
 اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
 جامعہ مدنیہ جدید اور خانقاہِ حامدیہ میں جملہ مرحومین کے لیے اِیصالِ ثواب اور دُعائے مغفرت کرائی گئی اللہ تعالیٰ قبول فرمائے ، آمین۔ اہلِ اِدارہ جملہ پسماندگان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 15 1
5 ''نظریہ اِرتقائ'' ایک غلط مفروضہ : 16 4
6 دیگر مخلوقات میں جنت دوزخ نہیں بلکہ صرف اِنصاف ہوگا : 17 4
7 دُنیا و آخرت کی ثابت قدمی ! ''تلقین''کا طریقہ : 18 4
8 صحابہ پوری اُمت کے اُستاد ہیں ،اَساتذہ کی تعظیم نہ کرنے کا وبال : 19 4
9 اہلِ تشیع کا قرآن اور صحابہ کے بارے میں عقیدہ ،مولانا لکھنوی کا چیلنج : 20 4
10 اِجمالی اِیمان نجات کے لیے کافی ہے : 22 4
11 ''نیچری ''عقائد و حقائق کے منکر ہیں : 23 4
12 فلسفہ ٔ رمضان : 27 34
13 فلسفہ ٔ رمضان : 27 16
14 فضائلِ رمضان شریف : 29 13
16 فضائلِ رمضان شریف : 29 34
17 شب ِقدر : 32 16
19 آفتاب ِنبوت سے اِستفادہ کے مراتب : 34 35
21 درجۂ صحابیت : 34 35
22 صحابیت بالا تراَز تنقید : 36 35
23 مسائلِ زکٰوة 39 1
24 صدقۂ فطر 45 34
25 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
26 تیرہواں سبق : دین کی کوشش اور نصرت و حمایت 46 25
27 قصص القرآن للاطفال 49 1
28 ( دو باغوں والے کا قصہ ) 49 27
29 بقیہ : مسائلِ زکوة 51 23
30 چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت 56 1
31 علماء اور عوام کے د رمیان ربط و تعلق وقت کی اہم ضرورت 57 1
32 اَخبار الجامعہ 63 1
33 وفیات 64 1
34 رمضان شریف ، شب ِ قدر ، اِعتکاف 24 1
35 صحابیت 34 1
36 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 52 1
Flag Counter