Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015

اكستان

46 - 65
قسط  :  ١٨
اِسلام کیا ہے  ؟ 
(  حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمة اللہ علیہ  ) 
ض  ض  ض 
تیرہواں سبق  :  دین کی کوشش اور نصرت و حمایت 
اِیمان والوں سے اللہ کا خاص مطالبہ اور بڑا تاکیدی حکم ایک یہ بھی ہے کہ جس سچے دین کو   اور اللہ کی بندگی والے جس اچھے طریقے کو اُنہوں نے سچا اور اچھا کام سمجھ کر اِختیار کیا ہے وہ اُس کو زِندہ اور سر سبز رکھنے کے لیے اور اُس کو زیادہ سے زیادہ رواج دینے کے لیے جو کوشش کر سکتے ہوں ضرور کریں، دین کی خاص زبان میں اِس کا نام ''جہاد'' ہے اور مختلف قسم کے حالات میں اِس کی صورتیں مختلف ہوتی ہیں مثلاً 
 اگر کسی وقت حالات ایسے ہوں کہ خود اپنا اور اپنے گھر والوں کا اور اپنی قوم اور جماعت کا دین پر قائم رہنا مشکل ہو اور اُس کی وجہ سے خد انخواستہ مصیبتیں اور تکلیفیں اُٹھانی پڑتی ہوں تو ایسے حالات میں خود اپنے کو اور اپنے گھر والوں اور اپنی قوم والوں کو دین پر ثابت قدم رکھنے کی کوشش کرنا اور مضبوطی سے دین پر جمے رہنا بہت بڑا جہاد ہے۔
اِسی طرح اگر کسی وقت مسلمان کہلانے والی قوم جہالت اور غفلت کی وجہ سے اپنے دین سے دُور ہوتی جا رہی ہو تو اُس کی اِصلاح اور دینی تربیت کی کوشش کرنا اور اُس میں اپنے جان و مال کا کھپانا بھی جہاد کی ایک قسم ہے۔
اِسی طرح اللہ کے جو بندے اللہ کے سچے دین سے اور اُس کے نازل کیے ہوئے اَحکام سے بے خبر ہیں اُن کو معقولیت اور سچی ہمدردی کے ساتھ دین کا پیغام پہنچانے اور اللہ کے اَحکام سے واقف کرنے میں دوڑ دھوپ کرنا بھی جہاد کی ایک صورت ہے۔

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 15 1
5 ''نظریہ اِرتقائ'' ایک غلط مفروضہ : 16 4
6 دیگر مخلوقات میں جنت دوزخ نہیں بلکہ صرف اِنصاف ہوگا : 17 4
7 دُنیا و آخرت کی ثابت قدمی ! ''تلقین''کا طریقہ : 18 4
8 صحابہ پوری اُمت کے اُستاد ہیں ،اَساتذہ کی تعظیم نہ کرنے کا وبال : 19 4
9 اہلِ تشیع کا قرآن اور صحابہ کے بارے میں عقیدہ ،مولانا لکھنوی کا چیلنج : 20 4
10 اِجمالی اِیمان نجات کے لیے کافی ہے : 22 4
11 ''نیچری ''عقائد و حقائق کے منکر ہیں : 23 4
12 فلسفہ ٔ رمضان : 27 34
13 فلسفہ ٔ رمضان : 27 16
14 فضائلِ رمضان شریف : 29 13
16 فضائلِ رمضان شریف : 29 34
17 شب ِقدر : 32 16
19 آفتاب ِنبوت سے اِستفادہ کے مراتب : 34 35
21 درجۂ صحابیت : 34 35
22 صحابیت بالا تراَز تنقید : 36 35
23 مسائلِ زکٰوة 39 1
24 صدقۂ فطر 45 34
25 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
26 تیرہواں سبق : دین کی کوشش اور نصرت و حمایت 46 25
27 قصص القرآن للاطفال 49 1
28 ( دو باغوں والے کا قصہ ) 49 27
29 بقیہ : مسائلِ زکوة 51 23
30 چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت 56 1
31 علماء اور عوام کے د رمیان ربط و تعلق وقت کی اہم ضرورت 57 1
32 اَخبار الجامعہ 63 1
33 وفیات 64 1
34 رمضان شریف ، شب ِ قدر ، اِعتکاف 24 1
35 صحابیت 34 1
36 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 52 1
Flag Counter