ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015 |
اكستان |
|
چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت اِمام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں حضرت علی،حضرت عبداللہ بن مسعود ،حضرت معاذ بن جبل ،حضرت اَبودرداء ،حضرت عبداللہ بن عمر، حضرت عبداللہ بن عباس ،حضرت اَنس، حضرت اَبوہریرہ، حضرت اَبو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہم سے روایت ہے جو ہم تک پہنچی ہے جس کے طرق(اَسناد) بہت ہیں اور جس کے الفاظ کئی طرح سے مروی ہیں کہ رسولِ اکرم ۖ نے فرمایا جس نے میری اُمت تک چالیس حدیثیں اُس کے دین کے بارے میں پہنچا دیں قیامت کے دِن اللہ تعالیٰ فقہاء اور علماء کی جماعت میں اُس کا حشر فرمائیں گے۔حضرت اَبودرداء کی روایت میں ہے کہ میں قیامت کے دِن اُس کے لیے سفارشی اور گواہ بنوں گا۔حضرت اِبن ِمسعود کی روایت میں ہے کہ اُس سے کہا جائے گا کہ جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہو جائے۔حضرت اِبن ِعمر کی روایت میں ہے کہ وہ شخص علماء کی جماعت میں لکھا جائے گا اور شہیدوں کی جماعت میں اُس کا حشر ہوگا۔ ( الاربعین للامام النووی مع شرح اُردو ص ٢٢ )