Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015

اكستان

45 - 65
سوال  :  ایک تاجر کے پاس اِبتداء سال میں تین ہزار روپے تھے جن سے اُس نے تجارت شروع کی ، سال کے آخر میں اُس کے پاس پانچ ہزار روپے جمع ہو گئے تو کیا اِس تاجر کو صرف تین ہزار روپے کی زکٰوة اَدا کرنی ہوگی  یا  پانچ ہزار کی  ؟
جواب  :  اِسے پانچ ہزار روپے کی زکٰوة دینی ہوگی۔
سوال  :  اگر کسی نے سال گزرنے سے پہلے ہی اپنی زکٰوة اَدا کردی تو کیااَدا ہو جائے گی  ؟ 
جواب  :  اَدا ہو جائے گی۔
سوال  :  جس کو زکٰوة دی جائے اُسے یہ بتا دینا کہ یہ مالِ زکٰوة ہے، ضروری ہے  یا  نہیں  ؟
جواب  :  یہ ضروری نہیں بلکہ اگر اِنعام کے نام سے یا کسی غریب کے بچوں کو عیدی کے نام سے دے دو جب بھی زکٰوة اَدا ہو جائے گی ۔ 
سوال  :  زرعی زمین یا باغ سے پیداوار پر عُشر ہے۔ عُشر کے کیا معنٰی ہیں اوراِس کی اَدائیگی کا کیا طریقہ ہے  ؟ 
جواب  :  عُشر کے معنٰی ہیں دسواں ۔ پیداوار پر جو زکٰوة ہوتی ہے اُس کے قاعدے الگ ہیں اورنام بھی الگ ہیں۔ اگر زمین بارانی ہے یا نہر سے پانی دیا جاتا ہے تو اُس میں عُشر یعنی دسواں حصہ  خدا کے نام پر مصارفِ زکٰوة میں دیا جائے گا اورایسی زمین عُشری کہلائے گی اوراگر رَہٹ وغیرہ سے آبپاشی ہوتی ہے تو اُس میں بیسواں حصہ نکالاجائے گا ۔ 
صدقۂ فطر 
	صدقہ فطر ہر اُس مسلمان پر واجب ہے جس پر زکٰوة فرض ہے یا زکٰوة توفرض نہیں لیکن  نصاب کے برابر قیمت کا اورکوئی مال اُس کی حاجاتِ اَصلیہ سے زائد اُس کے پاس ہے چاہے اُس نے روزے رکھے ہوں یا نہ رکھے ہوں۔(باقی صفحہ  ٥١ )

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 15 1
5 ''نظریہ اِرتقائ'' ایک غلط مفروضہ : 16 4
6 دیگر مخلوقات میں جنت دوزخ نہیں بلکہ صرف اِنصاف ہوگا : 17 4
7 دُنیا و آخرت کی ثابت قدمی ! ''تلقین''کا طریقہ : 18 4
8 صحابہ پوری اُمت کے اُستاد ہیں ،اَساتذہ کی تعظیم نہ کرنے کا وبال : 19 4
9 اہلِ تشیع کا قرآن اور صحابہ کے بارے میں عقیدہ ،مولانا لکھنوی کا چیلنج : 20 4
10 اِجمالی اِیمان نجات کے لیے کافی ہے : 22 4
11 ''نیچری ''عقائد و حقائق کے منکر ہیں : 23 4
12 فلسفہ ٔ رمضان : 27 34
13 فلسفہ ٔ رمضان : 27 16
14 فضائلِ رمضان شریف : 29 13
16 فضائلِ رمضان شریف : 29 34
17 شب ِقدر : 32 16
19 آفتاب ِنبوت سے اِستفادہ کے مراتب : 34 35
21 درجۂ صحابیت : 34 35
22 صحابیت بالا تراَز تنقید : 36 35
23 مسائلِ زکٰوة 39 1
24 صدقۂ فطر 45 34
25 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
26 تیرہواں سبق : دین کی کوشش اور نصرت و حمایت 46 25
27 قصص القرآن للاطفال 49 1
28 ( دو باغوں والے کا قصہ ) 49 27
29 بقیہ : مسائلِ زکوة 51 23
30 چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت 56 1
31 علماء اور عوام کے د رمیان ربط و تعلق وقت کی اہم ضرورت 57 1
32 اَخبار الجامعہ 63 1
33 وفیات 64 1
34 رمضان شریف ، شب ِ قدر ، اِعتکاف 24 1
35 صحابیت 34 1
36 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 52 1
Flag Counter