Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015

اكستان

43 - 65
جو مال بغرضِ تجارت خرید وفروخت میں نہ آئے وہ مستثنیٰ ہے، جیسے سامان رکھنے کے برتن دُکان میں اِستعمال ہونے والا فرنیچر (یا اَوزار،اور مشینری )وغیرہ ۔ 
سوال  :  مویشی یعنی بھیڑ بکری کا کاروبار کرنے والا مویشیوں کی قیمت لگا کر اُس قیمت پر زکٰوة اَدا کرے گا  یا  مویشیوں کی تعداد کے مطابق  ؟
جواب  :  جو جانور تجارت کے لیے ہوں اُن کی موجودہ قیمت لگا کر زکٰوة دی جائے گی۔
سوال  :  سواری کے لیے گھوڑا گاڑی یا موٹر ہوتو اُن پر زکٰوة ہوگی  یا  نہیں  ؟
جواب  :  نہیں۔
سوال  :  ایک شخص کے پاس دس ہزار روپے تھے ، اُن پر سال گزر گیا،وہ زکٰوة کا اِرادہ ہی کر رہا تھا کہ سارے روپے چوری ہو گئے ، کیا اِس صورت میں اُس پر زکٰوة فرض ہے یا معاف ہو گئی۔
جواب  :  سارا مال چوری ہوجانے یا سارے کا سارا مال خیرات کرنے سے زکٰوة معاف ہو جاتی ہے ۔
سوال   :  زکٰوة کامال مستحق کو خود دینا ضروری ہے یا کسی اور کے ذریعہ بھی دیا جاسکتا ہے  ؟ 
جواب  :  خود بھی دے سکتا ہے اور کسی دُوسرے شخص کے ذریعہ بھی۔
سوال  :  ایک مالدار مسافر کا سارا مال ضائع ہو گیا، گھر میں اگرچہ اُس کا بہت مال موجود ہے لیکن اِس وقت اُس کے پاس کچھ نہیں رہا تو کیا اُسے زکٰوة دی جاسکتی ہے  ؟
جواب  :  جی ہاں، ایسے مسافر کو جو حالت ِسفر میں محتاج ہو گیا ہو زکٰوة دی جاسکتی ہے چاہے اُس کے گھر میں اُس کے لاکھوں روپے ہی کیوں نہ ہوں۔
سوال  :  زکٰوة کی رقم سے مسجد بنانا یا مُردے کا قرض اَدا کرنا یا مُردے کا کفن وغیرہ تیار کرنا کیسا ہے  ؟
جواب  :  اِن صورتوں میں زکٰوة اَدا نہیں ہوگی کیونکہ زکٰوة کی اَدائیگی اُس وقت ہوگی کہ جب کوئی محتاج اُسے لے (زکٰوة کی اَدائیگی کے لیے شرط ہے کہ جسے زکٰوة دی جائے اُسے زکٰوة کا مالک
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 15 1
5 ''نظریہ اِرتقائ'' ایک غلط مفروضہ : 16 4
6 دیگر مخلوقات میں جنت دوزخ نہیں بلکہ صرف اِنصاف ہوگا : 17 4
7 دُنیا و آخرت کی ثابت قدمی ! ''تلقین''کا طریقہ : 18 4
8 صحابہ پوری اُمت کے اُستاد ہیں ،اَساتذہ کی تعظیم نہ کرنے کا وبال : 19 4
9 اہلِ تشیع کا قرآن اور صحابہ کے بارے میں عقیدہ ،مولانا لکھنوی کا چیلنج : 20 4
10 اِجمالی اِیمان نجات کے لیے کافی ہے : 22 4
11 ''نیچری ''عقائد و حقائق کے منکر ہیں : 23 4
12 فلسفہ ٔ رمضان : 27 34
13 فلسفہ ٔ رمضان : 27 16
14 فضائلِ رمضان شریف : 29 13
16 فضائلِ رمضان شریف : 29 34
17 شب ِقدر : 32 16
19 آفتاب ِنبوت سے اِستفادہ کے مراتب : 34 35
21 درجۂ صحابیت : 34 35
22 صحابیت بالا تراَز تنقید : 36 35
23 مسائلِ زکٰوة 39 1
24 صدقۂ فطر 45 34
25 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
26 تیرہواں سبق : دین کی کوشش اور نصرت و حمایت 46 25
27 قصص القرآن للاطفال 49 1
28 ( دو باغوں والے کا قصہ ) 49 27
29 بقیہ : مسائلِ زکوة 51 23
30 چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت 56 1
31 علماء اور عوام کے د رمیان ربط و تعلق وقت کی اہم ضرورت 57 1
32 اَخبار الجامعہ 63 1
33 وفیات 64 1
34 رمضان شریف ، شب ِ قدر ، اِعتکاف 24 1
35 صحابیت 34 1
36 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 52 1
Flag Counter