Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015

اكستان

37 - 65
طبعی مرغوبات کو شرعی مطلوبات پر قربان کر دیا، موطن ِطبیعت سے ہجرت کر کے موطنِ شریعت میں آکر بس گئے اور شرعی مرادوں کی خاطرنفس کی حیلہ جوئیوں اور راحت طلبیوں سے کنارہ کش ہو کر  عزمِ صادق کے ساتھ ہمہ وقت مرضیات ِ اِلٰہی اور سنن ِنبوی کی پیروی میں مستغرق ہوگئے اور اِسی کو اپنی زندگی بنالیا۔اِس جامع اور جامع اَضدادِ زندگی کاسب سے زیادہ نمایاں اور حیرت ناک پہلو یہ ہے کہ وہ کلیةً تارکِ دُنیا بھی تھے اور رہبانیت سے الگ بھی، دُنیا اور دُنیا کے جاہ و جلال، دَھن و دولت، حکومت وسیاست ،گھر بار و زمین جائیداد کے ہجوم میں بھی تھے اور پھر اَدائے حقوق میں بے لاگ بھی۔ یہ زن، زر، زمین اِن کے تصرف میں بھی تھی اور پھر قلبًا اِن سب چیزوں سے بے تعلق اور کنارہ کش بھی، دُرویش کامل بھی ہیں اور قباء ِشاہی بھی زیب ِتن ہے ،حکمران بھی ہیں اور دلق ِگدائی بھی کندھوں پر ہے، ممالک بھی فتح کر رہے ہیں اور فقیری کی خو بھی بدستور قائم ہے۔ 
یوں بہم کس نے کیے ساغر و سنداں دونوں
 اَنبیاء علیہم السلام کی یہی زندگی ہے کہ بشر بھی ہیں اور مَلَک بھی، نہ طبائع کو ترک کرتے ہیں   نہ عقل و فراست کے تقاضوں سے ایک اِنچ اِدھر اُدھر ہوتے ہیں، خالص طبعی جذبات کی پیروی حیوان  کا کام ہے اور طبعیات سے کلیةً باہر رہ کر محض عقلِ کلی کی پیروی فرشتوں کا کام ہے لیکن طبعیات کو   بحالہ قائم رکھ کر اُنہیں عقلی شعور کے ساتھ عقل کی ماتحتی میں اَنجام دینا اور حدود سے تجاوز نہ کرنا یہ اِنسان کا کام ہے۔ 
 مگر اِنسان کو کامل فرما کر اُس کے تقدس و برگزیدگی کو نمایاں کیا گیا اِس لیے جس طبقہ کے اَفعال، قویٰ ،عقائد، اَحوال، اَقوال سب میں یہ کامل اِعتدال رَچا ہوا ہو، وہی طبقہ کامل اِنسانیت کا طبقہ کہلائے گا۔ سو طبقاتی حیثیت سے یہ کمال بالذات تو اَنبیاء میں ہوتا ہے اور بالعرض بحیثیت طبقہ اُن کے صحابہ میں اُن کے بعد طبقاتی حیثیت ختم ہوجاتی ہے، صرف اِنفرادی حیثیت باقی رہ جاتی ہے اور وہ بھی اِس مقام کی نہیں جس پر یہ طبقہ فائز ہوتا ہے پس صحابہ دَر حقیقت نبوت کا ظلِّ کامل تھے جن کے طبقہ سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 15 1
5 ''نظریہ اِرتقائ'' ایک غلط مفروضہ : 16 4
6 دیگر مخلوقات میں جنت دوزخ نہیں بلکہ صرف اِنصاف ہوگا : 17 4
7 دُنیا و آخرت کی ثابت قدمی ! ''تلقین''کا طریقہ : 18 4
8 صحابہ پوری اُمت کے اُستاد ہیں ،اَساتذہ کی تعظیم نہ کرنے کا وبال : 19 4
9 اہلِ تشیع کا قرآن اور صحابہ کے بارے میں عقیدہ ،مولانا لکھنوی کا چیلنج : 20 4
10 اِجمالی اِیمان نجات کے لیے کافی ہے : 22 4
11 ''نیچری ''عقائد و حقائق کے منکر ہیں : 23 4
12 فلسفہ ٔ رمضان : 27 34
13 فلسفہ ٔ رمضان : 27 16
14 فضائلِ رمضان شریف : 29 13
16 فضائلِ رمضان شریف : 29 34
17 شب ِقدر : 32 16
19 آفتاب ِنبوت سے اِستفادہ کے مراتب : 34 35
21 درجۂ صحابیت : 34 35
22 صحابیت بالا تراَز تنقید : 36 35
23 مسائلِ زکٰوة 39 1
24 صدقۂ فطر 45 34
25 اِسلام کیا ہے ؟ 46 1
26 تیرہواں سبق : دین کی کوشش اور نصرت و حمایت 46 25
27 قصص القرآن للاطفال 49 1
28 ( دو باغوں والے کا قصہ ) 49 27
29 بقیہ : مسائلِ زکوة 51 23
30 چالیس حدیثیں یاد کرنے کی فضیلت 56 1
31 علماء اور عوام کے د رمیان ربط و تعلق وقت کی اہم ضرورت 57 1
32 اَخبار الجامعہ 63 1
33 وفیات 64 1
34 رمضان شریف ، شب ِ قدر ، اِعتکاف 24 1
35 صحابیت 34 1
36 نتائج سالانہ اِمتحان دورہ حدیث شریف 52 1
Flag Counter