ماہنامہ انوار مدینہ لاہور جون 2015 |
اكستان |
|
پانی پھیر دیا اور باوجود ہر قسم کی طمع اور خوف کے وہ ''موالاتِ نصاریٰ'' کے ترک ١ پرنہایت مضبوطی اور اِستقلال کے ساتھ قائم رہے اور اپنی عزیز زندگیوں کوملت اور قوم کے نام پر وقف کردیا۔ اَب میری یہ اِلتجا ہے کہ آپ سب حضرات بارگاہِ رب العزت میں نہایت صدقِ دِل سے دُعا کریں کہ وہ ہماری قوم کو رُسوا نہ کرے اور ہم کو کافروں کا تختۂ مشق نہ بنائے اور ہمارے اچھے کاموں میں ہماری مدد فرمائے۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِخَلْقِہ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ ۔ آپ کا خیر اَندیش بندہ محمود عفی عنہ ١٦ صفر ١٣٣٩ھ/٢٩اکتوبر ١٩٢٠ئ (حضرت مدنی کی سیاسی ڈائری ج ٧ مقالاتِ سیاسیہ حصہ دوم ص ٣١٣ ) مخیرحضرات سے اَپیل جامعہ مدنیہ جدیدمیں بحمد اللہ چار منزلہ دارُالاقامہ (ہوسٹل )کی تعمیر شروع ہو چکی ہے پہلی منزل پر ڈھائی کروڑ روپے کی لاگت کا تخمینہ ہے، مخیر حضرات کو اِس کارِ خیر میں بڑ ھ چڑھ کر حصہ لینے کی دعوت دی جاتی ہے، اللہ تعالیٰ قبول فرمائے۔ (اِدارہ) ١ نصاریٰ سے دِلی دوستی نہ کرنااور اُن کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنا۔