ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015 |
اكستان |
|
اَخبار الجامعہ ( جامعہ مدنیہ جدید محمد آباد رائیونڈ روڈ لاہور ) ٤اپریل کو جمعیة علمائِ اِسلام کے جنرل سیکرٹری و ڈپٹی چیئر مین سینٹ آف پاکستان حضرت مولانا عبدالغفور صاحب حیدری بعد اَز نمازِ عصر جامعہ مدنیہ جدید تشریف لائے اور شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی،آپ نے حضرت اور دیگر اَساتذہ جامعہ کے ساتھ چائے نوش فرمائی اور ملکی و بین الاقوامی حالات پر گفتگو فرمائی۔ ١٢ اپریل کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب ،مولانا عبداللطیف صاحب کی دعوت پر اُن کے مدرسہ جامعہ عمر فاروقِ اعظم للبنات میں تکمیل بخاری شریف کے لیے بیدیاں تشریف لے گئے جہاں آپ نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی اور علم کی عظمت و اہمیت پر بیان فرمایا۔ ٢٤ جمادی الثانی ١٤٣٦ھ/١٤ اپریل ٢٠١٥ء کو جامعہ مدنیہ جدید میں تکمیل ِبخاری شریف کی پُروقار تقریب منعقد ہوئی، اِس تقریب کا آغاز تلاوتِ کلام اللہ سے ہوا،جامعہ مدنیہ جدید کے ناظم تعلیمات حضرت مولانا خالد محمود صاحب اور جامعہ کے اُستاذالحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب نے مختصر بیانات فرمائے، بعد اَزاں شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب نے بخاری شریف کی آخری حدیث پڑھائی، آخر میںشیخ الحدیث حضرت مولانا محمد زکریا صاحب رحمة اللہ علیہ کے صاحبزادے حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم نے مختصربیان فرمایا اوراُمت مسلمہ کے لیے دُعا فرمائی ،دُعا کے بعد جامعہ کے فضلاء کی دستار بندی ہوئی۔ اِس مبارک تقریب میں حضرت مولانا محمد طلحہ صاحب کاندھلوی مدظلہم کے ہمراہ حضرت مولانا عبدالحفیظ صاحب مکی، حضرت مولانا عزیز الرحمن صاحب ہزاروی،جناب نصرت اللہ صاحب و دیگر رُفقاء بھی تشریف لائے اور دوپہر کا کھانا تناول فرمایا اور قیلولہ کے بعد واپس تشریف لے گئے۔