Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

9 - 65
برابر فرق نہیں آتا لمحہ بھر کا بھی فرق نہیںآتا (مَا خَلَقْنَا السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ وَمَا بَیْنَھُمَا اِلَّا بِالْحَقِّ) جو کچھ ہم نے پیدا کیا آسمانوں اور زمین میں وہ سب حق پیدا کیا (اِنَّ فِیْ خَلْقِ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضِ) (رَبَّنَا مَاخَلَقْتَ ھٰذَا بَاطِلاً ) جو کچھ تو نے پیدا فرمایا ہے یہ، کوئی چیز اِس میں باطل نہیں سب حق ہے  یعنی صحیح ہے اور سچ ہے تو حق تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے یہ حق پیدا کیا یعنی صحیح پیدا کیا اور یہاں کی تمام چیزوں کو ایک خاص نظام عطا فرمادیا، یہ عطا فرمانا اُس کے اِختیا ر سے ہے۔ 
تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں  :
نظام ایک یہ بنادیا کہ تمام چیزیں آہستہ آہستہ ہوں گی(ھُوَالَّذِیْ خَلَقَ السَّمٰوَاتِ وَالْاَرْضَ فِیْ سِتَّةِ اَیَّامٍ )اللہ تعالیٰ کے یہاں تو جو بھی کام ہے وہ اِرادہ کرتے ہی ہوجاتا ہے لیکن زمین و آسمان  کو اُس نے چھ دِن میں پیدا فرمایا ہے بہت عرصہ لگا کر پیدا فرمایا وہ چاہتا تو سیکنڈ سے بھی کم لگ سکتا تھا لیکن یہ تدریج ہے درجہ بندی ہے یعنی اِس پورے عالَم کو ایسا کر دیا گیا ہے کہ اِس میں درجہ بدرجہ ہی کام ہوگا، اَب جتنی بھی چیزیں ہیں درجہ بدرجہ ہی ہوتی ہیں اوراُن میںیہ تمیز کرنی بھی بعض دفعہ مشکل ہوجاتی ہے اگر غور نہ کریں، اگر غور نہ کریں تو پھر یہ تمیز مشکل ہوجاتی ہے کہ فلاں کام کسی سبب سے ہوا ہے یا   خود بخود خدا کی قدرت سے ہو گیا ہے تو اِس واسطے مادّہ پرست کچھ طبقہ تھوڑا طبقہ رہا ہے ضرور، کہتے ہیں سب کچھ خود بخود ہی ہوجاتا ہے، رسول اللہ  ۖ  کے زمانے میں بھی تھا قرآنِ پاک میں بھی اُن کا ذکر آیا ہے اَب بھی ہیں رُوس میں جو کمیونسٹ ہیں وہ اُن نظریات کے لیکن کمیونسٹ خود رُوس کے اَندر بھی کم ہیں کیونکہ اُنہیں اَسباب میں اور غیر اَسباب میں تمیز نہیں ہے جو چیز(بظاہر) سمجھ میں آتی ہے یہ ہے کہ ایسے ہے ایسے ہے ایسے ہے ایسے ہوگی اگر ہم یہ کر لیتے تویہ نہ ہوتا اور یہ نہیں کیا تو یوں ہوگیا اِس طرح کی چیزیں اُن کے ذہنوں میں آتی ہیں لیکن حق تعالیٰ نے فرمایا کہ ایسے نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کی قضا اور قدر جوہے وہ(اصل میں کارفرما) ہے اور اِس میں نظام جو ہے وہ ترتیب سے آہستہ آہستہ ہی چلے گا    یہ نہیں ہے کہ بچہ آج پیدا ہو اکل جوان ہوجائے بوڑھا ہوجائے ایسے نہیں ہوتا، وہ پیدا ہوگا وہ ترتیب سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter