ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015 |
اكستان |
|
درسِ حدیث حضرت اَقدس پیر و مرشد مولانا سیّد حامد میاں صاحب کے مجلسِ ذکر کے بعد درسِ حدیث کا سلسلہ وار بیان ''خانقاہِ حامدیہ چشتیہ'' رائیونڈ روڈ لاہور کے زیرِاِنتظام ماہنامہ'' اَنوارِ مدینہ'' کے ذریعہ ہر ماہ حضرت اقدس کے مریدین اور عام مسلمانوں تک با قاعدہ پہنچایا جاتا ہے، اللہ تعالیٰ حضرتِ اَقدس کے اِس فیض کو تا قیا مت جاری و مقبول فرمائے۔ (آمین) ''تقدیر ''کا مسئلہ آسان کر دیا بس اِیمان رکھو چاہے حل نہ ہو جنت اِنعام میں مِل جائے گی ''اِرادہ'' اور '' رضا'' میں فرق ہوتا ہے۔اِس کائنات کا نظام ''تدریجی'' ہے (کیسٹ نمبر84 سائیڈA 14 - 02 - 1988 ) اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَالصَّلٰوةُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہ سَیِّدِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہ وَاَصْحَابِہ اَجْمَعِیْنَ اَمَّابَعْدُ ! آقائے نامدار ۖ نے جن چیزوں پر اِیمان بتایا ہے اُن میں تقدیرِ اِلٰہی بھی ہے ہر مسلمان کا اِیمان ہے کہ جو وجود میں آرہا ہے وہ سب اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے اور جو اِیمان کے کلمات ہیں اٰمَنْتُ بِاللّٰہِ وَمَلٰئِکَتِہ وَکُتُبِہ وَرُسُلِہ وَالْیَوْمِ الْاٰٰخِرِ وَالْقَدْرِ خَیْرِہ وَشَرِّہ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی۔ یعنی تقدیر جو بھی ہے بہتر ہو یا بہتر نہ ہو سب اللہ کی طرف سے ہے خَیْرِہ وَشَرِّہ مِنَ اللّٰہِ تَعَالٰی سب اللہ کے علم میں ہے یہ نہیں ہے کہ بغیر اُس کے اِرادے کے کوئی چیز وجود میں آرہی ہو ایسا نہیں ہے جو چیز بھی وجود میں آتی ہے اُس کا اِرادہ ہے لیکن ''اِرادہ'' ''رضا ''نہیں ہوتا ہر جگہ ( وَلَا یَرْضٰی لِعِبَادِہِ الْکُفْرَ ) اپنے بندوں کے لیے وہ کفر پر راضی نہیں ہے اُس کو اپنی خوشنودی سے نہیں نوازتے ۔ تو حق تعالیٰ نے یہ عالَم جو پیدا فرمایا ہے یہ کیا ایسے ہے کہ بے سوچے سمجھے ہوگیا ایسے نہیں ہے تمام چیزیں مرتب ہیں اور تمام چیزیں حساب سے ہیں اور ایسا پختہ حساب اور نظام ہے کہ اُس میں ذرّ