ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015 |
اكستان |
|
١٥اپریل کو شیخ الحدیث حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب،مولانا خلیل الرحمن صاحب کی دعوت پر شبانِ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی غرض سے کوئٹہ تشریف لے گئے جہاں آپ نے بنات کے ایک مدرسہ میں ختم بخاری شریف کی تقریب میں شرکت کی اور آخری حدیث پڑھائی ۔اِسی روز شبانِ ختم نبوت شہیدین یونٹ کے زیر اہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اَگلے روز جامعہ تجوید القرآن سرکی روڈ میں مہتمم و اَساتذہ سے ملاقات کی، بعداَزاںجامعہ اِمدادیہ سریاب روڈ کے سابق اُستاذ حضرت مولانا کمال الدین صاحب مرحوم کی تعزیت کے لیے جامعہ اِمدادیہ تشریف لے گئے ،دوپہر کو جامعہ مدنیہ جدید سریاب میں ختم نبوت کے حوالے سے ایک پروگرام میں شرکت کی، بعد اَز نمازِظہر جامعہ حفصہ للبنات دیبہ کوئٹہ میں ختم بخاری کی تقریب میں شرکت کی اور آخری سبق پڑھایا ۔ نمازِ مغرب کے بعد بلوچستان کے معروف مفتی حضرت مولاناروزی خان صاحب سے ملاقات کی، بعد اَزاں شبانِ ختم نبوت اَبوذر غفاری یونٹ کے زیر اہتمام ختم نبوت کانفرنس سے خطاب فرمایا، اگلے روز نمازِ جمعہ سے پہلے شبان ختم نبوت کے ذمہ داران سے گفتگو فرمائی،نمازِ جمعہ ایریگیشن مسجد سریاب میں پڑھایا،بعد اَز اں بلوچستان کے نامور عالم دین حضرت مولانا سیّد عبدالستار شاہ صاحب سے ملاقات کی، اِسی روزبعد مغرب شبانِ ختم نبوت بلوچستان کے زیر اہتمام آٹھویں سالانہ تاجدارِ ختم نبوت کانفرنس میں شرکت کی اور سامعین سے خطاب فرمایا۔ اگلے روزبروز ہفتہ صبح نو بجے کارکن شبانِ ختم نبوت بھائی اَمان اللہ صاحب کے گھر میں علما ء ِکرام اور خواص کے مجمع سے مختصر خطاب فرمایا۔ جامعہ مدنیہ جدید کے اُستاذ الحدیث حضرت مولانا محمد حسن صاحب مدظلہم ٤ اپریل کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے تشریف لے گئے اور ١٤ اپریل کو بخیر و عافیت واپس تشریف لے آئے۔ جامعہ مدنیہ جدید میں١٨ جمادی الثانی کو سالانہ اِمتحانات منعقد ہوئے اور ٣ رجب المرجب سے جامعہ میں سالانہ تعطیلات ہو گئیں۔