Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

61 - 65
جنازہ کی نماز یونیورسٹی گراؤنڈ لاہور میں اَدا کی گئی، اِمامت کے فرائض خواجہ خواجگان حضرت مولانا خان محمد صاحب رحمة اللہ علیہ نے اَدا کیے جس میں علماء و مشائخ کے علاوہ بے شمار عقیدت مند حضرات نے بھی شرکت کی، تدفین قبرستان میانی صاحب لاہور میں احاطۂ حضرت طاہر بندگی میں عمل میں آئی۔ حضرت نے اپنے پیچھے پانچ صاحبزادے اور نو صاحبزادیاں چھوڑیں، بڑے دونوں صاحبزادے حضرت مولانا سیّد رشید میاں صاحب اور حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب اپنے والد گرامی  ہی سے بیعت تھے، حضرت کے اِنتقال کے بعد حضرت کے خلیفہ اَجل حضرت مولانا قاری شریف اَحمد صاحب نے آپ کو اِجازت و خلافت سے سر فراز فرمایا، حضرت  کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا سیّد رشیدمیاں صاحب جامعہ مدنیہ قدیم کریم پارک لاہورکے مہتمم ہیں اور دُوسرے صاحبزادے حضرت مولانا سیّد محمود میاں صاحب جامعہ مدنیہ جدید رائیونڈ روڈ لاہورکے مہتمم ہیں، ماشاء اللہ دونوں صاحبزادے حضرت کے لگائے ہوئے گلشنوں کی دِن و رات خدمت کر رہے ہیں، اللہ تعالیٰ  قبول فرمائے،آمین۔ 
تیسرے صاحبزادے حضرت مولانا سیّد وحید میاں صاحب فراغت کے بعد ہی ہندوستان میں مقیم ہوگئے تھے ۔
چوتھے صاحبزادے حضرت مولانا سیّد مسعود میاں صاحب جامعہ مدنیہ قدیم میں تدریس کی خدمات سر اَنجام دے رہے ہیں ۔
سب سے چھوٹے صاحبزادے حافظ سیّد مقصود میاں صاحب (مرحوم) دورانِ طالبعلمی ہی میں ١٩٩٥ء میں جامعہ کی مسجد میں تراویح میں قرآن کریم سناتے ہوئے بوجہ برین ہیمرج اِنتقال فرما گئے تھے۔
 اللہ رب العزت حضرت کے لگائے ہوئے گلشنوں کی حفاظت فرمائے، اُن کو دِن دُگنی رات چگنی ترقی عطا فرمائے اور حضرتکے صاحبزادوں سے دین کی مزید خدمت لے کر قبول فرمائے، آمین۔    وَمَا عَلَیْنَا  اِلَّا الْبَلَاغْ   ض  ض  ض

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter