Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

30 - 65
قسط  :  ١٧
اِسلام کیا ہے  ؟ 
(  حضرت مولانا محمد منظور صاحب نعمانی رحمة اللہ علیہ  ) 
بارہواں سبق  :  دین پر اِستقامت 
اِیمان لانے کے بعد بندے پر اللہ کی طرف سے جو خاص ذمہ داریاں عائد ہوجاتی ہیں اُن میں سے ایک بڑی ذمہ داری یہ بھی ہے کہ بندہ پوری مضبوطی اور ہمت کے ساتھ دین پر قائم رہے اور  خواہ زمانہ اُس کے لیے کیسا ہی نا موافق ہو جائے وہ کسی حال میں دین کا سِرا ہاتھ سے چھوڑ نے کے لیے تیار نہ ہو، اِسی کا نام ''اِستقامت'' ہے۔ قرآن شریف میں ایسے لوگوں کے لیے بڑے اِنعامات اور بڑے درجوں کا ذکر کیا گیا ہے ایک جگہ اِرشاد ہے  : 
( اِنَّ الَّذِیْنَ قَالُوْا رَبُّنَا اللّٰہُ ثُمَّ اسْتَقَامُوْا تَتَنَزَّلُ عَلَیْہِمُ الْمَلٰئِکَةُ اَلَّا تَخَافُوْا وَلاَ تَحْزَنُوْا وَاَبْشِرُوْا بِالْجَنَّةِ الَّتِیْ کُنْتُمْ تُوْعَدُوْنَ o نَحْنُ اَوْلِیَآؤُکُمْ فِی الْحَیٰوةِ الدُّنْیَا وَفِی الْاٰخِرَةِ  وَلَکُمْ فِیْھَا مَا تَشْتَھِیْ اَنْفُسُکُمْ وَلَکُمْ فِیْھَا مَا تَدَّعُوْنَ o نُزُلاً مِّنْ غَفُوْرِ رَّحِیْمٍ) (سُورہ حٰم السجدہ :  ٣٠،٣١،٣٢ )
''جن لوگوں نے اِقرار کر لیا (اور دِل سے قبول کر لیا) کہ ہمارا رب بس اللہ ہے (اور ہم اُس کے مسلم بندے ہیں) پھر اُس پر ٹھیک ٹھیک قائم رہے (یعنی اُس اِقرار کا حق اَدا کرتے رہے اور کبھی اُس سے نہ ہٹے) اُن پر اللہ کی طرف سے فرشتے یہ پیغام لے کر اُتریں گے کہ کچھ اَندیشہ نہ کرو اور کسی بات کا رنج وغم نہ کرو اور اُس جنت کے مِلنے سے خوش رہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا تھا۔ ہم تمہارے رفیق ہیں دُنیاوی زندگی میں اور آخرت میں اور تمہارے لیے اُس جنت میں وہ سب کچھ ہوگا
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter