Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

56 - 65
با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا
(   محترمہ قرة العین فاطمہ صاحبہ ،کالم نگار روزنامہ نوائے وقت  )
qurratulainfatima@live.com
پاکستان میں جنرل پرویز مشرف کے میڈیا کو آزاد کرنے سے بہت سی تبدیلیاں غیر محسوس اَنداز میں ہماری ثقافت کا حصہ بن گئیں جنہوں نے ہماری تہذہب و ثقافت کے معنی بدل دیے ہیں،  نت نئے چینلز کی بھرمار اور ایک دُوسرے سے آگے بڑھنے کی دوڑ میں ہم اپنی اصل مذہبی،قومی اور اَخلاقی اَقدار سے دُور ہوتے گئے، وہ لباس جو اصل اِسلامی اور پاکستانی تہذیب و ثقافت کا آئینہ دار تھا دِھیرے دِھیرے مغربی اور ہندوانہ تہذیب و ثقافت کی عکاسی کرتا نظر آنے لگا ، جو جتنا مغربی تہذیب کا دِلدادہ ہے اور اِسلامی تہذیب سے دُور ہے وہ اُتنا مہذب اور لِبرل تصور کیا جاتا ہے، دُنیا میں اِس وقت سب سے بڑا چیلنج تہذہبوں کی بقاء کا ہے ۔دُنیا کے تمام ممالک اور قومیں اپنی اپنی تہذیب و ثقافت کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیںجس میں ہر ملک کا میڈیا اہم کردار اَدا کر رہا ہے، اُن کے ڈرامے ، فلمیں اور تمام ٹی وی پروگرامز میں مذہبی رسومات ، لباس اور عقائد کو بڑے دلکش اَنداز میں پیش کیا جاتا ہے  کیونکہ میڈیا ثقافت کے فروغ کا اہم اور تیز ترین ذریعہ ہے ۔ پاکستانی ثقافت اِس وقت مغربی اور ہندوانہ تہذیب و ثقافت کی یلغار کا شکار ہے۔ اِس صورتِ حال نے پاکستانی قوم کو ایک ایسے اَلمیہ سے دوچار کر دیا ہے جس نے اُس کے اصل دینی اور اَخلاقی اَقدار اور روایات سے تعلق خطرناک حد تک کمزور کر دیا ہے، اِس کا ایک مظہر ہمیں الیکٹرانک میڈیا میں دکھائی دیتا ہے مثلاً خواتین نیوز اَینکرز کے سروں سے دوپٹوں کا کھسکتے کھسکتے گلے سے بھی غائب ہو جانا اور لباس کا مختصر ہو جانا، یہ وہی صورتِ حال ہے جس سے آگاہ کرتے ہوئے سرکار دو عالم  ۖ نے اِرشاد فرمایاتھا کہ ایک ایسا دور آئے گا کہ عورتیں لباس پہننے کے باوجود ننگی ہوں گی۔ بچپن میں ہم دیکھتے تھے کہ پی ٹی وی پر نیوز اَینکرز بڑے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter