Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

23 - 65
''مطلب یہ ہے کہ اِنسان کی موت کے بعد اِس نسمہ میں ایک نئی زندگی (نشاة اُخریٰ) وجود پزیر ہوئی ہے اور حس ِمشترک کا جو حصہ باقی رہ جاتا ہے، ''رُوح اِلٰہی'' کا فیض اس میں وہ قوت پیدا کرتا ہے جو سمع بصراور کلام کے لیے کافی ہوسکے اور یہ عالمِ مثال یعنی اُس قوت کی مدد سے ہوتا ہے جو مجرد اور محسوس کی درمیانی قوت ہے جو شے واحد کی طرح (فضاء بالا) میں پھیلی ہوئی ہے۔ ''
 بدن میں ایک اور جوہر  :
مختصر یہ کہ بدن میں ''رُوحِ طبی'' کے علاوہ ایک اور جو ہر ہے جو بدنِ اِنسان کی خاص صلاحیت سے وجود میں آتا ہے، موت کے وقت بدنِ اِنسان سے جدا ہوجاتا ہے مگر فنا نہیں ہوتا، اِس درجہ میں اُس کا وجود ضرور باقی رہتا ہے کہ ''رُوحِ اِلٰہی'' اور ''رُوحِ قدسی'' سے اُس کا رابطہ باقی رہ سکے ، مرنے کے بعد ''رُوحِ اِلٰہی'' کے فیض سے ''نسمہ'' میں نیا نشوو نما شروع ہوجاتا ہے اور اُس میں وہ قوت آجاتی ہے کہ بواسطۂ حس ِمشترک، سمع، بصر اور کلام کے لیے کافی ہو سکے۔ 
ایک خاص قوت جو مجرد اور محسوس کی درمیانی کڑی ہوتی ہے بالائی فضا میں پھیلی ہوئی ہے اُس کو عالمِ مثال کہا جاتا ہے، ''نسمہ'' میں جوقوت پیدا ہوتی ہے وہ اُسی عالمِ مثال کا فیض ہوتا ہے۔  ''نسمہ'' کے بعد ایک حقیقت ِفردانیہ اور نقطۂ رُوحانیہ ہے جو اِن فیوض اور اِفادات کے لیے جو عالمِ بالا سے ''نسمہ'' کو عطا ہوتے ہیں روشندان کا کام دیتا ہے جس کا تعلق ''نسمہ'' پھر ''رُوحِ طبی'' کے واسطہ سے بدنِ اِنسانی سے بھی ہوتا ہے اُس کو ''رُوحِ حقیقی'' یا ''رُوحِ قدسی'' یا ''رُوحِ اِلٰہی'' کہا جاتا ہے،   یہ رُوح ہے کہ قرآنِ حکیم جس کی طرف اِشارہ کرتا ہے۔ (واللہ اعلم بالصواب) 
حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری   : 
اُستاذ محترم حضرت علامہ کشمیری صاحب رحمة اللہ علیہ بخاری شریف کے درس میں موقع بموقع رُوح، نسمہ اور نفس وغیرہ کا تذکرہ فرمایا کرتے تھے، آپ کے یہ اِفادات فیض الباری کے مختلف صفحات
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter