Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

59 - 65
بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 
(  بقلم  :  محبوب علی ،متعلم جامعہ مدنیہ لاہور  )
حضرت اَقدس مولانا سیّد حامد میاں صاحب قدس سرہ نے ١٩٤٧ء میں ایشیاء کی عظیم درسگاہ دارُالعلوم دیوبند سے فراغت حاصل کی، فارغ ہوتے ہی آپ شیخ العرب و العجم حضرت اَقدس مولانا سیّد حسین اَحمد صاحب مدنی قدس سرہ کے دست ِ اَقدس پربیعت ہوئے، ١٩٤٩ء میں حضرت مدنی  نے آپ کو خلافت عطاء فرمائی ،١٩٥٢ء میں آپ ہندوستان سے پاکستان تشریف لائے یہاں آپ نے مولوی فاضل کا اِمتحان بھی دیا اور اَوّل پوزیشن سے پاس ہوئے پھر آپ نے میٹرک اور ایف اے کیا اور بے اے تک تعلیم حاصل کی، شروع میں آپ نے جامعہ اَشرفیہ لاہور میں تدریس کی خدمات اَنجام دیں پھر کچھ عرصہ کے بعد آپ نے جامعہ مسجد حنفیہ گلی اَکھاڑا بوٹامَل لاہور میں'' اَحیاء العلوم ''کے نام سے مدرسہ قائم فرمایا، تعلیمی کام میں جب اِضافہ ہونے لگا تو جگہ چھوٹی پڑ گئی پھر آپ نے مسلم مسجد  لوہاری گیٹ اور مکی مسجد اَنارکلی اور مسجد نیلا گنبد کو اپنی تعلیمی سر گر میوں کا مرکز بنایا اور مدرسہ کا نام اپنے شیخ کی نسبت سے ''جامعہ مدنیہ'' رکھا۔ حضرت بانی ٔجامعہ کے اِس لگائے ہوئے گلشن میں وقت کے چوٹی کے علماء و مدرسین جمع ہوگئے جن میں اَکثریت فضلاء دارُالعلوم دیوبند و تلامذہ حضرت مدنی  کی تھی۔
آپ نے بعد اَز نمازِ مغرب مسلم مسجد میں'' درسِ حدیث'' کا سلسلہ بھی جاری فرمایا جو لوگوں میں بہت مقبول ہوا جب طلباء کی تعداد بڑھ گئی تو اِن تین جگہوں کا کام سنبھالنا مشکل ہو گیا تو آپ نے اَحباب کے مشورے سے ١٩٦٣ء میں کریم پارک راوی روڈ لاہور میں بڑے پیمانے پر مدرسہ قائم فرما کر  اُس کی تعمیر کا آغاز فرمایا ،اللہ رب الغفور کی مدد شاملِ حال رہی اور اللہ رب العزت کے نیک بندے تعمیری کام میں دِن رات لگے رہے اور کچھ دنوں ہی میں مدرسہ کی عمارت اچھی خاصی تعمیر ہوگئی چنانچہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter