Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

40 - 65
 شب ِبرا ء ت  ............  فضائل و مسائل
(  حضرت مولانا نعیم الدین صاحب ، اُستاذ الحدیث جامعہ مدنیہ لاہور  )
ماہِ شعبان کی فضیلت  :
یوں تو ہردن ہر مہینہ ہر سال ہی محترم ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ کا بنایا ہوا ہے مگر کچھ دن اور مہینے  ایسے ہیں جنہیں اللہ تعالیٰ نے خاص فضیلت عطا کی ہے اُن میں سے ایک مہینہ شعبان المعظم کا بھی ہے اِس مہینہ کی اَحادیث ِمبارکہ میں بڑی فضیلت آئی ہے۔حضرت اُسامہ بن زید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ  ۖنے فرمایا  ''شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان اللہ تعالیٰ کا '' (مسند فردوس دیلمی)
حضرت اَنس رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ جب رجب المرجب کا مہینہ شروع ہوتا تو آپ  ۖ  یوں دُعا فرماتے  :  یا اللہ رجب اور شعبان کے مہینے میں ہمارے لیے برکت فرما اور خیریت کے ساتھ ہم کو رمضان تک پہنچا۔'' (اِبن ِعساکر۔اَلدعوات الکبیر ج ٢ ص ١٤٢۔مشکوٰ ة ص ١٢١)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بیان فرماتی ہیں کہ''جنابِ رسول اللہ  ۖ (شعبان میں) اِتنے زیادہ روزے رکھتے کہ ہم کہتے کہ اب آپ اِفطار نہ کریں گے اور کبھی آپ اِفطار کیے جاتے (یعنی روزے ہی نہ رکھتے) یہاںتک کہ ہم کہتے کہ اب آپ روزے نہیں رکھیں گے۔ ا ور میں نے آپ کو  کسی مہینہ میں شعبان کے مہینے سے زیادہ (نفلی)روزے رکھتے ہوئے نہیں دیکھا۔''(بخاری و مسلم بحوالہ مشکوة ص ١٧٨) 
اِس حدیث کے پیش ِنظر کسی کے دل میں یہ خیال پیدا ہو سکتا ہے کہ آنحضرت  ۖ  شعبان کے مہینے میں کثرت سے روزے کیوں رکھتے تھے  ؟  تواِس کی وجہ بھی حدیث میں موجود ہے، چنانچہ ایک حدیث میں آتاہے کہ حضرت اُسامہ نے ایک مرتبہ آپ سے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ  ۖ  میں آپ کو شعبان میں زیادہ روزے رکھتے ہوئے دیکھتا ہوں اِس کی کیا وجہ ہے ؟ آپ نے فرمایا کہ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter