Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

38 - 65
ہڈیوں کو آواز دی، وہ ہڈیاں جواب دیتے ہی کھڑی ہوگئیں اور ایک بڑی جسیم شکل اِختیار کر گئیں پھر اُن پر گوشت پوست اور بال چڑھ گئے۔پھر فرشتے نے اللہ کے حکم سے گدھے کی رُوح کو واپس آنے کا   حکم دیا سو وہ بھی لوٹ آئی اور گدھا اُٹھ کر کھڑا ہو گیا اور دُم ہلاتے ہوئے رینگنے لگا،۔ جب حضرت عزیر علیہ السلام نے یہ منظر دیکھا تو اِستغفار اور تسبیح و تحمید کرتے ہوئے سجدے میں گر گئے پھر دِل ہی دِل میں گویا ہوئے  : 
( اَعْلَمُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْر)(سُورة البقرہ :  ٢٥٩)
''مجھ کو معلوم ہے کہ بے شک اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔''  
پھر حضرت عزیر علیہ السلام اپنی جگہ سے اُٹھ کر گدھے پر سوار ہوئے اور قبرستان سے نکل کر  اپنی بستی کا رُخ فرمایا ۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ نے چاہا کہ حضرت عزیر علیہ السلام کو لوگوں کے لیے نشان اور موت کے بعد زندگی کا جیتا جاگتا معجزہ بنائیں، جب حضرت عزیر علیہ السلام مغرب کے قریب اپنی بستی میں داخل ہوئے تو آپ اپنی بستی میں واقع ہونے والی بڑی بڑی تبدیلیاں دیکھ کر دہشت زدہ ہوگئے،  نہ صرف مکانات اور گلیاں بدل چکی تھیں بلکہ لوگوں کے چہرے بھی بدل گئے تھے، جس طرح آپ کسی کو نہیں پہچان رہے تھے اِسی طرح کوئی آپ کو نہیں پہچان سکا۔ 
آپ راستہ پہچانے بغیر بستی میں اِدھر اُدھر اپنے گدھے کو ہانکنے لگے حتی کہ ایک نابینا بڑھیا  لاٹھی ٹیکتی ہوئی آپ کے سامنے آگئی، آپ اُس کے قریب پہنچے اور دریافت فرمایا اے اللہ کی بندی  !  کیا آپ جانتی ہیں کہ عزیر کا گھر کہاں ہے  ؟  بڑھیا نے آپ کو جواب دیا  :  عزیر  !  اِس بستی میں کوئی بھی ایسا نہیں رہا جسے عزیر یاد ہوں۔ وہ ایک بار اِس بستی سے نکلے تھے اور پھر لوٹ کر نہیں آئے اور اِس بات کو سو سال ہونے کو آئے ہیں لیکن آپ یہ بتائیے کہ آپ کون ہیں  ؟  اور آپ عزیر علیہ السلام کے متعلق کیوں پوچھ رہے ہیں جنہیں لوگ فراموش کر چکے ہیں تو حضرت عزیر علیہ السلام نے اُس سے فرمایا  اللہ کی بندی  !  میں عزیر ہی ہوں مجھے اللہ تعالیٰ نے سو سال کے لیے موت دی تھی اور پھر مجھے زند
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter