Deobandi Books

ماہنامہ انوار مدینہ لاہور مئی 2015

اكستان

37 - 65
پھر جب سورج کو دیکھا کہ ابھی غروب نہیں ہوا تو اِضافہ فرمایا  : 
(اَوْ بَعْضَ یَوْمٍ)(سُورة البقرہ :  ٢٥٩)
''یا ایک دِن کا کچھ حصہ۔'' 
فرشتے نے آپ سے کہا کہ  : 
(بَلْ لَّبِثْتَ مِائَةَ عَامٍ)(سُورة البقرہ :  ٢٥٩)
''یقینا آپ کو اِس جگہ سو سال گزر چکے ہیں۔'' 
اللہ نے آپ کو سو سال کے لیے موت دی اور پھر آپ کو زندہ کیا تاکہ آپ دیکھیں کہ اللہ تعالیٰ اِنسانوں اور دیگر مخلوقات کو کس طرح موت دیتے ہیں اور کس طرح اُنہیں دوبارہ زندہ کرتے ہیں  ؟  پھر فرشتے نے آپ کو کھانے کی طرف اِشارہ کرتے ہوئے کہا  : 
(فَانْظُرْ الٰی طَعَامِکَ وَشَرَابِکَ لَمْ یَتَسَنَّہْ)(سُورة البقرہ :  ٢٥٩)
''پھر دیکھ تو اپنا کھانا اور پینا سڑ نہیں گیا۔ '' 
چنانچہ حضرت عزیر علیہ السلام نے اپنے سامنے پڑے پیالے کو دیکھا تو اُس میں اُسی طرح اَنگور کا رس پڑا ہوا دیکھا جیسے آپ نے رکھا تھا، اِسی طرح آپ نے روٹی دیکھی جو آپ نے توڑ کر اُس میں ڈالی تھی تاکہ نرم ہوجائے وہ بھی ویسے ہی تھی، وہ خراب نہیں ہوئی تھی۔ فرشتے نے محسوس کیا کہ  آپ اُن کی بات کی تصدیق نہیں کر رہے تو اُس نے گدھے کی طرف اِشارہ کر کے کہا  : 
(وَانْظُرْ الٰی حِمَارِکَ)(سُورة البقرہ :  ٢٥٩)
''اور دیکھ تو اپنے گدھے کی طرف۔'' 
حضرت عزیر علیہ السلام نے اُس جگہ نگاہ دوڑائی جہاں گدھا کھڑا تھا تو آپ کو اُس کی بکھری ہوئی بوسیدہ ہڈیوں کا ڈھیر نظر آیا۔ فرشتے نے آپ سے کہا کہ آپ چاہتے ہیں کہ آپ اِس بات کا مشاہدہ کریں کہ اللہ تعالیٰ کیسے مُردوں کو زندہ کرتا ہے۔ تو دیکھئے  !  فرشتے نے اللہ کے حکم سے گدھے کی
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 اس شمارے میں 3 1
3 حرف آغاز 4 1
4 درسِ حدیث 8 1
5 تدریجی عمل ،بِلا سبب کچھ نہیں : 9 4
6 ''تقدیر'' پر اِشکال : 10 4
7 تقدیر سے متعلق حضرت حسن ِ بصری کا خط : 11 4
8 غیب پر اِیمان ،اِمتحان میں کامیابی : 13 4
9 رُوح کیا ہے ؟ 15 1
10 ایک صاحب کے سوال کے جواب میں 15 9
11 خلق ِ سمٰوات کے متعلق اِرشادِ ربانی ہے : 16 9
12 یہود کا اِطمینان اور ہاتھ چومنا : 19 9
13 مشابہت ِ رُوح : 20 9
14 بدن میں ایک اور جوہر : 23 9
15 حضرت علامہ مولانا محمد اَنور شاہ صاحب کشمیری : 23 9
16 ''نسمہ'' اور ''رُوح'' 24 9
17 مستقرِاَرواح : 25 9
18 نفس : 28 9
19 وفیات 29 1
20 اِسلام کیا ہے ؟ 30 1
21 بارہواں سبق : دین پر اِستقامت 30 20
22 قصص القرآن للاطفال 34 1
23 پیارے بچوں کے لیے قرآن کے پیارے قصّے 34 22
24 ( حضرت عزیر علیہ السلام کا قصہ ) 34 22
25 شب ِبرا ء ت ............ فضائل و مسائل 40 1
26 ماہِ شعبان کی فضیلت : 40 25
27 ایک اِعتراض اور اُس کا جواب : 42 25
28 شب ِبرا ء ت میں کیا ہوتا ہے ؟ : 42 25
29 حضور علیہ الصلٰوة والسلام کا پندرہویں شب میں معمول : 43 25
30 شب ِبراء ت میں کن لوگوں کی بخشش نہیں ہوتی ؟ : 44 25
31 پندرہویں شعبان کے روزہ کا حکم : 44 25
32 شیزان اور دیگر قادیانی مصنوعات کا بائیکاٹ کیوں ضروری ہے ؟ 46 1
33 با حجاب خواتین کی نمائندگی سے عاری ہمارا میڈیا 56 1
34 بانی ٔ جامعہ کا مختصر تعارفی خاکہ 59 1
35 اَخبار الجامعہ 62 1
Flag Counter