ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014 |
اكستان |
|
''حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسو ل اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جو مسلمان میدانِ عرفات میں زوال کے بعد وقوف کرے اور پھر قبلہ رُوہو کر لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہ لاَ شَرِیْکَ لَہ لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَھُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْ ئٍ قَدِیْر سو مرتبہ پڑھے پھر سو مرتبہ( سورۂ)( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) پڑھے پھر سو مرتبہ اَللّٰہُمَّ صَلِّ عَلٰی مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی اٰلِ مُحَمَّدٍ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاھِیْمَ وَعَلٰی آلِ اِبْرَاھِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْد مَّجِیْد وَعَلَیْنَا مَعَھُمْ پڑھے تواللہ تعالیٰ اپنے فرشتوں سے فرماتے ہیں اے میرے فرشتو! میرے اِس بندے کا کیا بدلہ ہے جس نے میری پاکی بیان کی اور لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہْ کہا اور میری بڑائی بیان کی اور میری عظمت بیان کی اور مجھے پہچانا اور میری ثناء کی اور میرے نبی پر درود پڑھا ،اے میرے فرشتو ! تم گواہ رہو کہ میں نے اُسے بخش دیا اور اُس کی اپنی ذات کے بارے میں سفارش قبول کی اور اگر میرا یہ بندہ تمام اہلِ عرفات کے لیے دُعا کرتا سفارش کرتا تو یہ بھی میں قبول کر لیتا۔ '' (٢٥) عَنْ اَنَسٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ۖ مَنْ قَرَأَ ( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) مَائَةَ مَرَّةٍ بَعْدَ صَلٰوةِ الْغَدَاةٍ قَبْلَ اَنْ یَّتَکَلَّمَ اَحَدًا رُفِعَ لَہ ذٰلِکَ الْیَوْمِ عَمَلُ خَمْسِیْنَ صِدِّیْقًا۔ (فردوس دیلمی ، درِمنثور ج ٦ ص ٤٤ ) '' حضرت اَنس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ۖ نے اِرشاد فرمایا جس شخص نے فجر کی نماز کے بعد کسی سے گفتگو کیے بغیر(سورۂ)( قُلْ ھُوَ اللّٰہُ اَحَد) پڑھی تو اُس دِن اُس کے لیے پچاس صدیقین کے عمل کے برابر ثواب لکھا جائے گا۔ ''