ماہنامہ انوار مدینہ لاہور اگست 2014 |
اكستان |
|
(٥) دُولہا کے گلے میں پھولوں اور نوٹوں کا ہار ڈالنا اور سہرا باندھنا، یہ سب ہندوانی رسمیں ہیں ،اِن سے اِحتراز کیا جائے۔ (٦) نکاح کے عقد سے پہلے '' خطبہ مسنونہ '' پڑھا جائے۔ ( دُرمختار ) یہ خطبہ حمد و صلوة اور مناسب آیات و اَحادیث پر مشتمل ہونا چاہیے۔ (٧) تقریب ِنکاح کے دوران خاص طور پر اِس بات کا خیال رکھا جائے کہ کوئی خلاف ِشرع رسم ورواج اور گناہ کا کام نہ ہو مثلاً فوٹو کھینچنا، ویڈیو فلم بنانا، وغیرہ۔ (٨) نکاح کے موقع پر لڑکی والوں کی طرف سے عمومی دعوت کے اہتمام پر کوئی صحیح دلیل موجود نہیں ہے اِس لیے اِسے ضروری یا مسنون نہ سمجھا جائے ،یہ دعوت زیادہ سے زیادہ مباح کے درجہ میں ہے۔ (٩) رسم ورواج کے مطابق لمبی باراتیں لیجانا بھی شرعاً مذموم ہے، اِس طریقہ کو ترک کیا جائے۔ (جاری ہے