Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

89 - 448
شہادة النساء منفردات وانما یثبت بشھادة رجلین او رجل وامرأتین۔
 
احداھما فتذکر احداھما الاخری (الف) (آیت ٢٨٢ سورة البقر(٢) اس آیت سے معلوم ہوا کہ دو مرد ہوں یا ایک مرد اور دو عورتیں ہوں۔ صرف عورتیں گواہ نہ ہوں (٣) ایک اثر سے اس کی تائید ہوتی ہے۔ان عمر بن الخطاب اتی فی امرأة شھدت علی رجل وامرأتہ انھا ارضعتھا فقال لا حتی ہشھد رجلان او رجل وامرأتان (ب) (سنن للبیہقی، باب شہادة النساء فی الرضاع ج سابع ص ٤٦٣)اس اثر سے معلوم ہوا کہ رضاعت کے لئے بھی دو مرد یا ایک مرد اور دو عورتیں چاہئے۔
فائدہ  امام مالک فرماتے ہیں کہ ثبوت رضاعت کے لئے ایک عادلہ عورت کافی ہے۔  
وجہ  (١) دودھ پلانے کا معاملہ پردے میں ہوتا ہے اس لئے ممکن ہے کہ مرد نہ دیکھ سکے۔اس لئے ایک عورت کی گواہی کافی ہوگی (٢) حدیث میں ہے کہ ایک کالی عورت نے دودھ پلانے کی گواہی دی اور حضورۖ نے مان لی۔قال سمعت من عقبة لکنی لحدیث عبید احفظ ... قال تزوجت امرأة فجائتنا امرأة سوداء فقالت ارجعتکما فاتیت النبی ۖ فقلت تزوجت فلانة بنت فلان فجائتنا امرأة سوداء فقالت لی انی قد ارضعتکما وھی کاذبة فاعرض عنی فاتیتہ من قبل وجہہ قلت انھا کاذبة قال کیف بھا وقد زعمت انھا قد ارضعتکما دعھا عنک (ج) (بخاری شریف ، باب شہادة المرضعة ص ٧٦٤ نمبر ٥١٠٤) ترمذی شریف ، باب ماجاء فی شہادة المرأة والواحدة فی الرضاع،ص٢١٨، نمبر ١١٥١) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ رضاعت میں ایک عورت کی گواہی کافی ہے۔ 

حاشیہ  :  (الف) تم میں سے دو مردوں کو گواہ بناؤ ۔پس اگر دو مرد نہ ہوں تو ایک مرد اور دو عورتیں جن گواہوں سے تم راضی ہوں۔ تاکہ ایک کو پتہ نہ رہے تو دوسری اس کو یاد دلائے(ب) حضرت عمر کے پاس ایک عورت نے ایک مرد اور اس کی بیوی پر گواہی دی کہ اس نے دونوں کو دودھ پلایا ہے۔ تو حضرت نے فرمایا نہیں ! دو مرد گواہی دیں یا ایک مرد اور دو عورتیں گواہی دیں(ج) حضرت عقبہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک عورت سے شادی کی تو ایک کالی عورت آئی اور کہا میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا ہے ۔پس میں حضورۖ کے پاس آیا اور کہا میں نے فلاں بنت فلاں سے شادی کی تھی ۔پس ایک کالی عورت آئی اور مجھ سے کہا کہ میں نے تم دونوں کو دودھ پلایا تھا۔حالانکہ وہ جھوٹی ہے۔تو حضورۖ نے مجھ سے منھ پھیر لیا۔پھر میں آپۖ کے چہرے کی جانب سے آیا اور کہا کہ وہ جھوٹی ہے۔آپۖ نے فرمایا کیسے ہوگا ؟ حالانکہ وہ کہتی ہے کہ میں نے تم دونوں کو پلایا ہے۔بیوی کو چھوڑ دو۔

Flag Counter