Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

447 - 448
]٢٥٧٨[ (١٠)واذا تخلّلت الخمرحلت سواء صارت بنفسھا خلا او بشیء طرح فیھا]٢٥٧٩[ (١١)ولا یکرہ تخلیلھا۔

:  سبز اور لال قسم کا مٹکا ہوتا تھا جس میں شراب بناتے تھے،  المزفت  :  یہ زفت سے مشتق ہے تارکول جیسی ایک چیز جو مٹکوں پر ملتے ہیں،مزفت وہ برتن یا مٹکا جس پر تارکول ملا ہوا ہو۔ اس میں بھی شراب بناتے تھے،  النقیر  :  نقر سے مشتق ہے کھودنا، اہل عرب لکڑی کو درمیان سے کھود کر برتن بناتے تھے جس کو نقیر کہتے ہیں۔
]٢٥٧٨[(١٠)اگر شراب سرکہ بن جائے تو حلال ہے چاہے خود بخود سرکہ بن جائے یا اس میں کوئی چیز ڈالنے سے بنے۔  
وجہ  سألت عائشة عن خل الخمر قالت لا بأس بہ ھو ادام (الف)( مصنف ابن ابی شیبة ٢٣ فی الخمر یخلل  ج خامس ص ٩٨ نمبر ٢٤٠٨٣ مصنف عبد الرزاق ، باب الخمر یجعل خلا ج تاسع ص ٢٥٣ نمبر ١٧١١٣) اس اثر سے معلوم ہوا کہ شراب کو سرکہ بنا دیا جائے تو اس کا کھانا حلال ہے۔
فائدہ  امام شافعی فرماتے ہیں کہ شراب کا سرکہ استعمال کرنا یا شراب کو سرکہ بنانا مکروہ ہے۔  
وجہ  حدیث میں سرکہ بنانے سے منع فرمایا ہے۔عن انس ان النبیۖ سئل عن الخمر تتخذ خلا؟ فقال لا (ب) (مسلم شریف ،باب تحریم تخلیل الخمر ص ١٦٣ نمبر ١٩٨٣ ابو داؤد ، باب ماجاء فی الخمر تخلل ص ١٦١ نمبر ٣٦٧٥) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ شراب کو سرکہ بنانا جائز نہیں ہے۔
]٢٥٧٩[(١١) شراب کو سرکہ بنانا مکروہ نہیں ہے۔  
وجہ  اثر میں ہے۔ قال شھدت عمر بن عبد العزیز کتب الی عاملہ بواسط ان لاتحملوا الخمر من قریة الی قریة وما ادرکت فاجعلہ خلا (ج) (مصنف ابن ابی شیبة ٢٤ فی الخمر تحول خلا ج خامس ص ٩٩نمبر ٢٤٠٩٠ مصنف عبد الرزاق ، باب الخمر یجعل خلا ج تاسع ص ٢٥٢ نمبر ١٧١٠٩) اس اثر سے معلوم ہوا کہ شراب کو سرکہ بنانا مکروہ نہیں ہے کیونکہ حضرت عمر بن عبد العزیز نے ایسا کرنے کا حکم دیا تھا۔  فائدہ  :  امام شافعی  کے نزدیک شراب کو سرکہ بنانا مکروہ ہے۔   
وجہ  اوپر کی حدیث میں حضورۖ سے پوچھا کیا شراب کو سرکہ بنا لیں؟ تو آپۖ نے فرمایا نہیں ایسا نہ کرو جس سے معلوم ہوا کہ شراب کو سرکہ بنانا مکروہ ہے۔

حاشیہ  :   (الف)میں نے حضرت عائشہ سے شراب کے سرکہ کے بارے میں پوچھا ۔فرمایا کوئی بات نہیں ہے وہ ادام ہے یعنی سالن ہے(ب) آپۖ سے پوچھا گیا شراب سرکہ بنالے تو کیا ہوگا؟ فرمایا نہ کرو (ج) حضرت عمر بن عبد العزیز نے اپنے عامل کو مقام واسط میں لکھا کہ شراب ایک گاؤں سے دوسرے گاؤں میں منتقل نہ کرو۔کہیں شراب ملے تو اس کو سرکہ بنا لو۔

Flag Counter