Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

369 - 448
اعترف بھا الجانی الا ان یصدّقوہ]٢٤٤٢[ (١٢)ولا تعقل مالزم بالصلح]٢٤٤٣[ (١٣)واذا جنی الحر علی العبد جنایة خطأٍ کانت علی عاقلتہ۔

وجہ  اوپر اثر گزر چکا ہے۔ولا اعترافا (٢) خوشی سے دینے کے لئے یہ اثر ہے۔ثنا ابن ابی الزناد عن ابیہ عن الفقھاء من اھل المدینة کانوا یقولون لا تحمل العاقلة ماکان عمدا ولا بصلح ولا اعتراف ولا ما جنی المملوک الا ان یحبوا ذلک طولا منھم (الف) (سنن للبیہقی ، باب من قال لا تحمل العاقلة عمدا ولا عبدا ولا صلحا ولا اعترافا ج ثامن، ص ١٨٢،نمبر ١٦٣٦٤) اس اثر سے معلوم ہوا کہ خوشی سے اعتراف کا مال ادا کرنا چاہیں تو ادا کرسکتے ہیں۔ 
]٢٤٤٢[(١٢) اور عاقل نہیں دیت دیںگے وہ جو صلح سے لازم ہوئی ہو۔  
تشریح  قاتل پر قتل عمد کی وجہ سے قصاص میں قتل ہونا تھا۔اس نے مال دے کر صلح کرلی تو یہ صلح کا مال عاقلہ پر لازم نہیں ہے خود قاتل کے مال میں لازم ہوگا۔  
وجہ  اوپر اثر گزر چکا ہے ۔ولا صلحا (سنن للبیہقی ،حوالہ بالا ، نمبر١٦٣٦٤)
]٢٤٤٣[(١٣)اگر آزاد آدمی نے غلام پر قتل خطاء کی جنایت کی تو اس کی دیت آزاد کے عاقلہ پر ہوگی۔  
تشریح  آزاد آدمی کسی آزاد کو قتل خطاء کرتا تو اس کی دیت قاتل کے عاقلہ پر ہوتی۔لیکن غلام کو قتل کیا ہے اس لئے دیت کی بجائے غلام کی قیمت دینی ہوگی۔امام ابو حنیفہ فرماتے ہیں کہ غلام کی قیمت دیت خطاء کے درجے میں ہے اس لئے جس طرح آزاد آدمی کی دیت قاتل کے عاقلہ پر لازم ہوتی ہے اسی طرح غلام کی قیمت قاتل کے عاقلہ پر لازم ہوگی۔  
وجہ  کیونکہ دونوں کا سبب ایک ہی ہے یعنی قتل خطائ۔اس لئے غلام کی قیمت قاتل کے عاقلہ ادا کریںگے (٢) عن عمر بن الخطاب قال عقل العبد فی ثمنہ مثل عقل الحر فی دیتہ (ب) (مصنف عبد الرزاق، باب ضراحات العبد ج عاشر ص ٤ نمبر ١٨١٥٠) اس اثر میں ہے کہ غلام کی دیت اس کی قیمت میں ایسے ہی ہے جیسے آزاد کی عقل اس کی دیت میں ہے۔اور آزاد کی دیت عاقلہ برداشت کرتے ہیں تو غلام کی قیمت بھی قاتل کے عاقلہ برداشت کریںگے۔

حاشیہ  :  (الف) حضرت ابو زناد اہل مدینہ کا فتوی نقل کرتے ہیں کہ وہ لوگ فرماتے ہیں کہ خاندان والے برداشت نہیں کریںگے قتل عمد کی دیت اور نہ صلح کی اور نہ اعتراف کی اور نہ جو مملوک قتل کردے۔ہاں ! وہ لوگ اپنی خوشی سے دینا چاہیں تو دیت دے سکتے ہیں(ب)حضرت عمر فرماتے ہیں کہ غلام کی دیت اس کی قیمت میں ہے جیسے آزاد کی دیت ہوتی ہے۔

Flag Counter