Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

352 - 448
نصف عشر قیمتہ لوکان حیا وعشر قیمتہ ان کان انثی ]٢٤٠٥[(٦٩)ولا کفارة فی الجنین]٢٤٠٦[(٧٠)والکفارة فی شبہ العمد والخطأ عتق رقبة مؤمنة فان لم یجد فصیام شھرین متتابعین ولا یجزیٔ فیہ الاطعام۔

نمبر٢٧٢٥٣) اس اثرمیں ہے کہ اگر بچہ زندہ ہوتا تو جو اس کی قیمت ہوتی اگر مذکر ہو تو اس کی قیمت کا بیسواں حصہ اور اگر مؤنث ہو تو اس کی قیمت کا دسواں حصہ لازم ہوگا۔
فائدہ  امام شافعی فرماتے ہیں کہ ماں کی جو قیمت ہوگی اس کا دسواں حصہ لازم ہوگا۔  
وجہ  اثر میں ہے۔عن ابراہیم انہ قال فی جنین الامة من ثمنھا کنحو من جنین الحرة من دیتھا العشر ونصف العشر (الف) (مصنف ابن ابی شیبة ٧٥ فی جنین الامة ج خامس،ص ٣٩٠، نمبر ٢٧٢٤٩ مصنف عبد الرزاق ، باب جنین الامة ج عاشر ،ص ٦٤ نمبر ١٨٣٦٤) اس اثر میں ہے کہ ماں کی قیمت کا بیسواں حصہ لازم ہوگا۔
]٢٤٠٥[(٦٩)جنین میں کفارہ نہیں ہے۔  
تشریح  عورت کے پیٹ پر مارا اور مردہ بچہ نکال ڈالا تو اس پر غلام یا باندی دیت تو ہے لیکن اس کے لئے کفارہ نہیں ہے۔  
وجہ  یہ قتل خطاء نہیں ہے بلکہ قتل سبب ہے۔اور قتل سبب میں کفارہ نہیں ہے (٢) یہ بھی یقین نہیں ہے کہ مارنے ہی سے بچہ مرا ہے یا کسی اور وجہ سے مرا ہے۔ اس لئے قتل خطاء کا یقین نہیں ہے اس لئے کفارہ بھی نہیں ہے (٣) اوپر کی احادیث میں دیت کا تذکرہ ہے کفارے کا تذکرہ نہیں ہے۔اس لئے بھی کفارہ نہیں ہوگا۔
فائدہ  امام شافعی کے نزدیک کفارہ ہے۔  
وجہ  وہ فرماتے ہیں کہ یہ قتل خطا ہے اور غالب گمان ہے کہ مارنے کی وجہ سے ہی بچہ مرا ہے اس لئے کفارہ بھی لازم ہوگا۔
]٢٤٠٦[(٧٠)اور کفارہ قتل شبہ عمد اور قتل خطاء میں مومن غلام کا آزاد کرنا ہے۔ پس اگر وہ نہ ملے تو پیدرپے دو ماہ روزے رکھنا ہے۔ اور اس میں کھانا کھلانا کافی نہیں ہوگا۔  
وجہ  آیت میں ہے کہ قتل خطا میں مومن غلام کا آزاد کرنا ہے اور قتل شبہ عمد بھی قتل خطاء سے اہم ہے اس لئے اس میں کفارہ لازم ہوگا (٢) آیت میں اس کی تصریح ہے۔ومن قتل مؤمنا خطاء فتحریر رقبة مؤمنة ودیة مسلمة الی اہلہ ... فمن لم یجد فصیام شھرین متتابعین توبة من اللہ (ب) (آیت ٩٢ سورة النساء ٤) اس آیت سے معلوم ہوا کہ کفارے میں مومن غلام آزاد کرنا ہے اور اس پر قدرت نہ ہو تو دو ماہ پیدرپے روزے رکھنا ہے۔چونکہ اس آیت میں کھلانے کا تذکرہ نہیں ہے اس لئے ساٹھ مسکین کو کھانا کھلانا کافی نہیں ہوگا۔

حاشیہ  :  (الف) ابراہیم نے فرمایا باندی کے پیٹ کے بچے میں اس کی قیمت کے اعتبار سے دیت ہوگی،آزاد کے پیٹ کے بچے کا اس کی دیت کے اعتبار سے ہوگا دسواں یا بیسواں حصہ(ب) کسی نے مومن کو غلطی سے قتل کیا تو مومن غلام کو آزاد کرنا ہے اور دیت اس کے وارث کو ادا کرنا ہے ... اور یہ نہ ملے تو دو ماہ پیدرپے روزے رکھنا ہے۔یہ اللہ کی طرف رجوع کرنے کا طریقہ ہے۔

Flag Counter