Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

239 - 448
المولی علی بیعھما۔

تشریح  آقا غلام باندی کا نفقہ بھی ادا نہیں کرتا ہے اور غلام باندی کوئی کام بھی نہیں کر سکتے ہیں اور نہ ان کی کوئی کمائی ہے تو آقا کو مجبور کیا جائے گا کہ وہ اس کو بیچ دے تاکہ دوسرا آقا ان کا نفقہ ادا کر سکے اور ان کی جان جانے سے بچا سکے۔  
وجہ  حدیث میں ہے کہ جانور کو کھانا نہیں دیا وہ مر گیا تو عذاب ہوگا۔اس لئے اگر انسان کو نفقہ نہیں دیا اور بیچا بھی نہیں اور مر گیا تو آقا کو عذاب ہوگا۔حدیث میں ہے ۔عن ابی ھریرة ان رسول اللہ قال عذبت امرأٔة فی ھرة لم تطعمھا ولم تسقھا ولم تترکھا تاکل من خشاش الارض (الف) (مسلم شریف، باب تحریم قتل الھرة ص ٢٣٦ نمبر ٢٢٤٣،کتاب السلام ) جب جانور کو نفقہ نہ دے اور وہ مر جائے تو عذاب ہوتا ہے تو انسان کو نفقہ نہ دے اور وہ مر جائے تو آقا کو عذاب ہوگا،اس لئے اس کو بیچنے پر مجبور کیا جائے گا (٢) اوپر کی حدیث ولا یکلف من العمل الا ما یطیق (مسلم شریف ،نمبر ١٦٦٢) سے بھی اس کی تائید ہوتی ہے کہ طاقت سے زیادہ غلام باندی پر بوجھ ڈالنا جائز نہیں ہے۔

حاشیہ  :  (الف) حضورۖ نے فرمایا ایک عورت کو ایک بلی کی وجہ سے عذاب ہوا وہ اس کو نہ کھلاتی تھی نہ پلاتی تھی اور نہ چوڑتی تھی کہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھائے۔

Flag Counter