Deobandi Books

شرح ثمیری شرح اردو قدوری جلد 3 - یونیکوڈ

155 - 448
من الزوجین علی الآخر مما یتعلق بالنکاح عند ابی حنیفة رحمہ اللہ تعالی]٢٠٢٠[(١٦) وقال ابو یوسف رحمہ اللہ تعالی المبارأة تسقط ]٢٠٢١[(١٧) وقال محمد رحمہ اللہ تعالی لاتسقطان الا ما سمَّیاہ۔

ماقالوا فی المختلعة تکون لھا نفقة ام لا؟ ج رابع، ص ١٢٧، نمبر ١٨٤٩١ ) اس اثر سے بھی وہی معلوم ہوا ۔
]٢٠٢٠[(١٦)اور امام ابو یوسف نے فرمایا مبارات ساقط کرتا ہے۔
تشریح  امام ابو یوسف فرماتے ہیں مبارات سے حقوق زوجین ساقط ہوںگے خلع سے ساقط نہیں ہوںگے۔  
وجہ  مبارات کے معنی ہی ہیں ایک دوسرے کو ہر حقوق سے بری کرنا۔اس لئے اس سے ساقط ہو جائیںگے۔اور خلع میں متعین کرے کہ فلاں فلاں حقوق ساقط ہوںگے تو وہ ساقط ہو جائیںگے۔اور جو متعین نہ کرے وہ ساقط نہیں ہوںگے۔کیونکہ خلع میں تمام حقوق کو ساقط کرنے کے معنی نہیں ہیں۔
]٢٠٢١[(١٧)اور امام محمد فرماتے ہیں کہ نہیں ساقط کریںگے مگر وہ جو متعن کرے۔  
تشریح  وہ فرماتے ہیں کہ اگر حقوق متعین کرے کہ فلاں فلاں حق خلع اور مبارات سے ساقط ہوںگے تو وہ حقوق ساقط ہوںگے باقی نہیں۔  وجہ  اثر میں ہے ۔عن ابراہیم قال للمختلعة السکنی والنفقة (الف) (مصنف ابن ابی شیبة١١٤ ،ماقالوا فی المختلعةتکون لھا نفقة ام لا؟ ج رابع، ص١٢٧، نمبر ١٨٤٨٩ مصنف عبد الرزاق ، باب نفقة المختلعة الحامل ج سادس، ص ٥٠٨ نمبر ١١٨٦٥)اس سے معلوم ہوا کہ شرط لگائے تو ساقط ہوںگے ورنہ نہیں ۔

حاشیہ  :  (الف) ابراہیم نے فرمایا خلع کرنے والی کو سکنی اور نفقہ ملے گا۔

Flag Counter