Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

645 - 689
٢  وقال ابو یوسف علی الحاج لانہ وجب للتحلل دفعاً لضرر امتداد الاحرام وہذا الضرر راجع الیہ فیکون الدم علیہ ٣  ولہما ان الاٰمر ہو الذی ادخلہ فی ہذہ العہدة فعلیہ خلاصہ (١٤٤٣) فان کان یحج عن میت فاُحصر فالدم فی مال المیت عندہما)  ١  خلافا لابی یوسف ٢  ثم قیل ہو من ثلث مال المیت لانہ صلة کالزکوٰة وغیرہا ٣  وقیل من جمیع المال لانہ وجب حقًا للمامور فصار دینا 

داری بھی آمر ہی کی ہے ، اس لئے آمر پر دم لازم ہو گا ۔ 
ترجمہ   ٢  امام ابو یوسف  نے فر ما یا کہ حج کر نے والے مامور پر ہو گا ، اس لئے کہ دم حلال ہو نے کے لئے ہے ، اوراحرام کے لمبا ہو نے کے نقصان کو دفع کر نے کے لئے ہے ، اور یہ نقصان مامور کی طرف لوٹتا ہے اس لئے دم مامور پر ہو گا ۔
تشریح : ۔ حضرت امام ابو یوسف  کی رائے ہے کہ دم احصار حج کر نے والے مامور پر ہو گا ، اس کی وجہ یہ بتا تے ہیں کہ دم احصار اسلئے ہے کہ اس کو ذبح کر کے احرام سے حلال ہو جائے ، تا کہ احرام لمبا نہ ہو ، اور احرام لمبا ہو نے کا نقصان خود مامور کا ہے اس لئے دم بھی  مامور پر ہو گا ۔
ترجمہ :  ٣  طرفین  کی دلیل یہ ہے کہ آمر ہی نے مامور کو اس عہدے یعنی مصیبت میں داخل کیا ہے اس لئے اس پر ہی نکالنے کی ذمہ داری ہے ۔  
تشریح : طرفین کی دلیل یہ ہے کہ آمر کی وجہ سے احصار کی مصیبت میںپڑا ہے اس لئے اس پر ہی دم لازم ہو گا ۔
ترجمہ:   (١٤٤٣)  اگر میت کی جانب سے حج کیا اور احصار ہوا تو طرفین کے نزدیک دم میت کے مال سے لازم ہے ۔  
ترجمہ :  ١  بر خلاف امام ابو یوسف  کے۔  
تشریح : اگر میت کی جانب سے حج کیا اور احصار ہو گیا تو امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے یہاں میت کے مال سے دم احصار لازم ہو گا ، اور امام ابو یوسف  کے یہاں خود مامور کے مال سے لازم ہو گا ، دو نوں کی دلیل اوپر گزرگئی۔  
ترجمہ:   ٢  پھر کہا گیا ہے کہ دم میت کے تہائی مال سے ہو گا ، اس لئے یہ زکوة اور اس کے علاوہ کی طرح صلہ ہے ۔ 
تشریح :  بعض مشائخ نے فر ما یا کہ دم احصار میت کے تہائی مال سے لازم ہو گا ، اگر تہائی مال سے زیادہ خرچ ہو تا ہو تو لازم نہیں ہو گا ۔ 
وجہ :  وجہ یہ ہے کہ جس طرح زکوة ، نذر ، اور کفارات  صلہ ہیں اسی طرح دم احصار بھی صلہ ہے ، اور صلہ میت کے تہائی مال میں سے ادا کیا جاتاہے اسی طرح دم احصار بھی تہائی مال میں سے ادا ہو نا چاہئے ۔صلہ اس کو کہتے ہیں جو مال کے عوض نہ ہو۔
ترجمہ :  ٣  اور بعض حضرات نے فر ما یا کہ دم احصار پورے مال میں سے ہو گا ، اس لئے کہ مامور کے حق کے لئے واجب ہوا 

Flag Counter