Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

158 - 689
 (باب الاعتکاف) 
(٩٩٦) قال الاعتکاف مستحب)  ١    والصحیح انہ سنة مؤکدة لان النبی علیہ السلام واظب علیہ 

(باب الاعتکاف )
ضروری نوٹ:  الاعتکاف  :  عکف سے مشتق ہے کسی جگہ ٹھہرنا اور لازم پکڑنا،مسجد میں روزے کے ساتھ ٹھہرنے کو یہاں اعتکاف کہا ہے ۔چار باتوں کے مجموعے کا نام اعتکاف ہے ]١[ ٹھہر نا ]٢[ مسجد ہو نا ]٣[ اعتکاف کی نیت ہو ]٤[ روزہ ہو ۔
اعتکاف سنت ہے اس کی دلیل آگے آرہی ہے۔  
نوٹ:  اعتکاف کی چار قسمیں ہیں (١) سنت مؤکدہ کفایہ ۔اکیس رمضان سے تیس رمضان تک جو اعتکاف کرتے ہیں اس کو سنت مؤکدہ کفایہ کہتے ہیں (٢) نذر ، کوئی آدمی اعتکاف کرنے کی نذر مانے تو وہ نذر کا اعتکاف ہے (٣) ایک دن رات کا نفلی اعتکاف کرنا (٤) چند منٹ یا چند گھنٹے کا اعتکاف کرنا۔ اعتکاف کر نے کی دلیل یہ آیت ہے ۔ ولا تباشروھن وانتم عاکفون فی المساجد تلک حدود اللہ فلا تقربوھا (آیت ١٨٧ سورة البقرة٢)اس آیت میں اعتکاف کر نے کی دلیل ہے ۔ 
ترجمہ:  (٩٩٦)  فر ما یا کہ اعتکاف مستحب ہے ۔
 ترجمہ:   ١  اور صحیح یہ ہے کہ وہ سنت مؤکدہ ہے ، اس لئے کہ حضور علیہ السلام نے رمضان کے آخیر عشرے میں اس پر ہمیشگی کی ہے ، اور ہمیشگی کر نا سنت کی دلیل ہے ۔ 
تشریح :  متن میں یہ ہے کہ اعتکاف مستحب ہے، اس لئے صاحب ھدایہ فر ما تے ہیں کہ صحیح بات یہ ہے کہ اعتکاف سنت ہے ، اس کی وجہ یہ  فرماتے ہیں کہ حضور ۖ نے مدینہ طیبہ میں ہمیشہ رمضان کے آخیر عشرے میں اعتکاف فر ما یا ، اور آپ کے بعد ازواج مطہرات نے اعتکاف فرمایا ، یہ ہمیشگی کر نا سنت مؤکدہ کی دلیل ہے ، اس لئے صحیح بات یہ ہے کہ رمضان کے آخیر عشرے میں اعتکاف کر نا سنت مؤکدہ ہے ۔
وجہ :  (١) اس حدیث میں ہے کہ حضور ۖ نے ہمیشہ اعتکاف فر ما یا ۔  عن عائشة زوج النبی ۖ ان النبی ۖ کان یعتکف العشرالاواخر من رمضان حتی توفاہ اللہ ثم اعتکف ازواجہ من بعدہ  (بخاری شریف ، باب الاعتکاف فی العشر الاواخر ص ٢٧١ نمبر ٢٠٢٦  مسلم شریف ، کتاب الاعتکاف ص ٣٧١ نمبر ١١٧٢ ٢٧٨٤) مسلسل اعتکاف کرنا سنت ہونے کی دلیل ہے ۔(٢)  عن ابی بن کعب أن النبی  ۖ کان یعتکف  العشر الاواخر من رمضان فلم یعئکف عا ما فلما کان فی العام المقبل اعتکف عشرین لیلة ۔   (ابو داؤد شریف ، باب الاعتکاف ، ص ٣٥٧، نمبر٢٤٦٣)اس حدیث میں ہے کہ ایک مرتبہ اعتکاف نہ کر سکے تو اگلے سال اس کی قضاء کی ۔جس معلوم ہوا کہ اعتکاف اتنا اہم ہے کہ چھوٹ جا نے پر اس کی قضاء
Flag Counter