Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

607 - 689
(باب الاحصار)
(١٤١٤)واذا اُحصر المحرم بعدوّ او اصابہ مرض فمنعہ من المضی جازلہ التحلل )

(باب الاحصار) 
 ضروری نوٹ :  احصار کا مطلب ہے کہ حج کا یا عمرے کا احرام باندھا لیکن دشمن کی وجہ سے یابیماری کی وجہ سے اب حج نہیں کر سکتا ہے یا عمرہ نہیں کر سکتا ہے تو اس کو چھوڑ دے اور چھوڑنے کا دم دے ، اور اس کی قضا بھی کرے ۔(١) اس آیت میں اس کا ثبوت ہے ۔ و اتموا الحج و العمرة للہ فان أحصرتم فما استیسر من الھدی و لا تحلقوا رء وسکم حتی یبلغ الھدی محلہ  ۔(آیت ١٩٦، سورة البقرة ٢) ا س آیت میں ہے کہ سر منڈوانے سے دم لازم ہو گا ۔(٢) اس حدیث میں ہے ۔کان ابن عمر  یقول ألیس حسبکم سنة رسول اللہ  ۖ ؟ ان حبس أحدکم عن الحج طاف بالبیت و بالصفا و المروة ثم حل من کل شیء حتی یحج عاما قابلا فیھدی او یصوم ان لم یجد ھدیا ۔ ( بخار ی شریف ، باب الاحصار فی الحج ، ص ٢٩١، نمبر ١٨١٠) (٣) اس حدیث میں بھی ہے حج کا احصار ہو سکتا ہے ۔  سمعت الحجاج بن عمر و الانصاری قال قال رسول اللہ  ۖ من کسر أو عرج فقد حل و علیہ الحج من قابل ۔ دوسری روایت میں ہے ۔ عن الحجاج بن عمر و عن النبی  ۖ قال من کسر أو عرج أو مرض فذکر معناہ ۔  ( ابو داود شریف ، باب الاحصار ، ص ٢٧٢، نمبر ١٨٦٢ ١٨٦٣ ترمذی شریف ، باب ما جاء فی الذی یھل بالحج فیکسر أو یعرج ، ص ٢٣٠، نمبر ٩٤٠) (٤) عمرے کے احصار کے لئے یہ حدیث ہے۔ أن عبد اللہ بن عمر  خرج الی مکة معتمرا فی الفتنة قال ان صددت عن البیت صنعت کما صنعنا مع رسول اللہ ۖ فأھل بعمرة من اجل أن رسول اللہ  ۖ کان أھل بعمرة عام الحدیبة۔ ( بخار ی شریف ، باب اذا احصر المعتمر ، ص ٢٩١، نمبر ١٨٠٦)  
ترجمہ:   ( ١٤١٤)  اگر محرم دشمن کی وجہ سے محصر ہو گیا ، یا اس کو مرض لاحق ہو گیا اور اس کو بیت اللہ تک پہونچنے سے روک دیا گیا تو اس کے لئے حلال ہو نا جائز ہے ۔ 
تشریح :  حنفیہ کے یہاں دشمن سے بھی احصار ہو سکتا ہے اور مرض وغیرہ سے بھی احصار ہو سکتا ہے ، پس اگر کسی وجہ سے احصار ہو جائے اور بیت اللہ تک نہ پہونچ سکتا ہو تو وہ حلال ہو جائے اور اس کی وجہ سے کسی کے ہاتھ ہدی بیت اللہ بھیج دے ۔
وجہ :  (١) مرض کی وجہ سے بھی احصار ہو سکتا ہے اس کے لئے یہ حدیث دلیل ہے ۔  سمعت الحجاج بن عمر و الانصاری قال قال رسول اللہ  ۖ من کسر أو عرج فقد حل و علیہ الحج من قابل ۔ دوسری روایت میں ہے ۔ عن الحجاج بن عمر و عن النبی  ۖ قال من کسر أو عرج أو مرض فذکر معناہ( ابو داود شریف ، باب الاحصار 

Flag Counter