Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

644 - 689
٢  وہذہ المسالة تشہد بصحة المروی عن محمد ان الحج یقع عن المامور  (١٤٤١) وکذالک ان امرہ واحد بان یحج عنہ والاٰخر بان یعتمر عنہ واذنالہ بالقران فالدم علیہ )   ١  لما قلنا (١٤٤٢)  ودم الاحصارعلی الاٰمر)   ١  وہذا عند ابی حنیفة ومحمد 

تشریح :   یہ دلیل عقلی ہے کہ ۔ بیت اللہ پہونچنے کے بعد حج افراد کے علاوہ عمرہ کر نے کا فعل خود ما مور کا ہے اس میں آمر کا کوئی خرچ شا مل نہیں ہوگا ، اس کا خرچ تو صرف حج افراد میں صرف ہوا ہے ، اس لئے اللہ نے اسی کو دو نوں عبادتوں کو جمع کر نے کی توفیق دی اس لئے دم قران بھی اسی پر لازم ہو نا چا ہئے ۔ 
ترجمہ :  ٢  یہ مسئلہ اس بات کے صحیح ہو نے کی گواہی دیتا ہے جو امام محمد  سے مروی ہے کہ حج مامور کی جانب سے واقع ہو تا ہے ۔ 
 تشریح :  جب دم قران مامور پر لازم ہوا تو معلوم ہو ا کہ حج کا عمل مامور کے لئے ہو تا ہے اور آمر کو صرف اس کے خرچ کا ثواب ملتا ہے ، یہی بات پہلے امام محمد  سے مروی ہے کہ حج مامور کا ہو تا ہے ، آمر کو اس کے خرچ کا ثواب ملتا ہے ۔ 
ترجمہ:   (١٤٤١)  ایسے ہی اگر ایک آدمی نے حکم دیا کہ اس کی جانب سے حج کرے ، اور دوسرے نے حکم دیا کہ اس کی جانب سے عمرہ کرے ، اور دو نوں نے اس کو قران کر نے کا حکم دیا تب بھی دم مامور پر ہے ۔ 
ترجمہ :    ١   اس دلیل کی بنا پر جو ہم نے کہا ۔ 
تشریح :  ایک آدمی نے مثلازید کو حج کر نے کا حکم دیا ، اور دوسرے نے زید کو عمرہ کر نے کے لئے کہا ، اور دو نوں نے اجازت دی کہ قران کر لے ، اس کے با جود بھی قران کا دم خود حج کر نے والے زید پر ہو گا ۔
وجہ : (١) اس کی وجہ یہ ہے کہ عمرہ کر نا خود زید کا کام ہے اسی کو اللہ نے قران کی توفیق دیا ہے ، اس میں حکم دینے والے کا کوئی دخل نہیں ہے اور نہ اس کا کوئی خرچ ہوا ہے ، خرچ تو حج کرانے والے کی جانب سے ملا ہے، اس لئے دم قران بھی مامور پر ہو گا ۔(٢)  دوسری وجہ یہ ہے کہ جس نے حج کر نے کا حکم دیا اس پر دم نہیں ہے کیونکہ مفرد بالحج پر دم نہیںہے ، اور جس نے عمرہ کر نے کا حکم دیا اس پر بھی دم نہیں ہو گا ، کیونکہ صرف عمرہ کر نے پر دم نہیں ہے ، اس لئے جب دو نوں پر الگ الگ دم نہیں ہے ،توحج کر نے والے پر دم قران ہو گا ۔      
ترجمہ:   ( ١٤٤٢) احصار کا دم آمر پر ہو گا ۔  
ترجمہ :  ١  یہ امام ابو حنیفہ  اور امام محمد کے نزدیک ہے ۔ 
تشریح :  کسی نے دوسرے کو حج کا حکم دیا اور وہ محصر ہو گیا تو امام ابو حنیفہ  اور امام محمد  کے نزدیک احصار کا دم آمر پر ہو گا ۔ 
وجہ :  اس کی وجہ یہ ہے کہ آمر کی وجہ سے اس نے سفر کیا ہے اور حصار کی مصیبت میںپڑا ہے اس لئے احصار سے نکالنے کی ذمہ 

Flag Counter