Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

8 - 689
(٩٠٦) قال الصوم ضربان واجب ونفل والواجب ضربان منہ ما یتعلق بزمان بعینہ کصوم رمضان والنذر المعین)  

(  کتاب الصوم  )
ضروری نوٹ:  صوم کے معنی رکنا ہے۔روزہ میں کھانے ، پینے اور جماع سے رکنا ہے اس لئے اس کو صوم کہتے ہیں۔ روزہ فرض ہونے کی دلیل یہ آیت ہے۔ (١) یا ایھا الذین آمنوا کتب علیکم الصیام کما کتب علی الذین من قبلکم لعلکم تتقون ۔ (آیت ١٨٣ سورة البقرة ٢)(٢)شھر رمضان الذی انزل فیہ القرآن ھدی للناس و بینٰت من الھدی و الفرقان فمن شھد منکم الشھر فلیصمہ ۔ (آیت١٨٥ سورة البقرة ٢)(٣)  اور حدیث میں ہے ۔ ان اعرابیا جاء الی رسول اللہ ۖ ... فقال اخبرنی ماذا فرض اللہ علی من الصیام فقال شھر رمضان الا ان تطوع شیئا (بخاری شریف ، کتاب الصوم ،باب وجوب صوم رمضان ص ٢٥٤ نمبر ١٨٩١ مسلم شریف ، باب بیان الصلوات التی ھی أحد أرکان الاسلام ، ص ٢٧، نمبر ١١ ١٠٠ ) اس آیت اور حدیث سے معلوم ہوا کہ رمضان کے روزے فرض ہیں۔
ترجمہ: (٩٠٦)روزے کی دو قسمیں ہیں واجب اور نفل، پس واجب کی دو قسمیں ہیں ،ان میں سے ایک جو تعلق رکھتی ہے متعین زمانہ کے ساتھ جیسے رمضان کے روزے اور نذر معین۔  
تشریح:  روزے کی چھ قسمیں ہیں(١)رمضان کے روزے (٢) نذر معین کا روزہ (٣) قضاء رمضان (٤) نذر غیر معین (٥) کفارات کے روزے (٦) نفل روزے۔ان چھ قسموں میں سے پہلی دو قسمیں رمضان کے روزے اور نذر معین وقت متعین کے ساتھ ہیں اور باقی چار قسمیں وقت کے ساتھ متعین نہیں ہیں۔کسی دن بھی رکھ سکتے ہیں۔۔ مصنف  نے پہلے روزے کی دو قسمیں کی ]١[ واجب ]٢[اور نفل ۔ پھر واجب کی دو قسمیں کی۔ ایک وہ کہ وقت معین کے ساتھ متعین ہو ، جیسے رمضان کا روزہ کہ رمضان کے مہینے کے ساتھ متعین ہے ، اور نذر معین ، یہ روزہ اس دن کے ساتھ خاص ہے جس دن کی نذر مانی ہے ۔ 
نوٹ:  روزہ کا وقت صبح صادق سے شروع ہوتا ہے اس لئے صبح صادق سے آدھا دن سے زیادہ کا اعتبار کرنا ہوگا۔ جو الضحوة الکبری : یعنی چاشت کے وقت سے پہلے پہلے روزے کی نیت کر نی ہو گی ، یعنی گیارہ بجے دن سے پہلے پہلے  روزے کی نیت کرے۔  مسئلہ نمبر ٩٠٦  میں بنیادی بحث یہ ہے کہ رمضان کے روزے کے لئے اللہ تعالی کی جانب سے پہلے سے دن متعین ہے اس لئے چاشت کے وقت سے پہلے پہلے نیت کرے گا تب بھی روزہ ہو جا ئے گا ، اسی طرح معین دن کی نذر میں بندے کی جانب سے پہلے سے دن متعین ہے اس لئے چاشت سے پہلے پہلے روزے کی نیت کرے گا تب بھی نذر کا روزہ ہو جا ئے گا ۔اور مسئلہ نمبر ٩٠٧ میں بنیادی 
 
Flag Counter