Deobandi Books

اثمار الہدایہ شرح اردو ہدایہ جلد 3

207 - 689
( باب الاحرام )
(١٠٢٣) واذا اَراد الا حرام اغتسل او توضأ والغسل افضل)  ١   لما روی انہ علیہ السلام اغتسل لا حرامہ    ٢  الا انہ للتنظیف حتی تؤمر بہ الحائض وان لم یقع فرضا عنہا فیقوم الوضوء مقامہ کما فی الجمعة لکن الغسل افضل لان معنی النظافة فیہ اتم ولانہ علیہ السلام اختارہ 

(باب  الاحرام  و  ارکان  الحج  )
ترجمہ:  (١٠٢٣) جب احرام کا ارادہ کرے تو غسل کرے یا وضو کرے البتہ غسل افضل ہے۔
 ترجمہ:   ١  اس لئے کہ روایت کی گئی ہے کہ حضور علیہ السلام نے احرام کے لئے غسل فر ما یا ۔ 
 تشریح:  احرام باندھتے وقت یہ چھ سنتیں ہیں۔ (١) وضو کرے یا غسل کرے ۔البتہ غسل بہتر ہے(٢) دو نئے کپڑے پہنے (٣) خوشبو لگائے (٤) دو رکعت نماز پڑھے (٥) اور حج یا عمرہ کی نیت کرے (٦) نماز کے بعد تلبیہ پڑھے، بعض نے فر ما یا کہ تلبیہ پڑھنا واجب ہے ۔ 
۔ ہر ایک کی تفصیل آگے آرہی ہے ۔ 
وجہ: (١)  حدیث میں ہے آپ نے احرام کے لئے غسل فرمایا صاحب ھدایہ کی حدیث ہے۔ عن ابن عباس قال اغتسل رسول اللہ ثم لبس ثیابہ فلما اتی ذالحلیفة صلی رکعتین ثم قعد علی بعیرہ فلما استوی بہ علی البیداء احرم بالحج ۔(دار قطنی ،کتاب الحج ج ثانی ص ١٩٧ نمبنر ٢٤٠٨ سنن للبیھقی ، باب الغسل للاھلال ج خامس ص٤٩، نمبر ٨٩٤٥  ترمذی شریف ، باب ما جاء فی الاغتسال عند الاحرام ص ١٧١ نمبر ٨٣٠) اس حدیث سے معلوم ہوا کہ احرام کے لئے غسل کرے یہ بہتر ہے۔ البتہ سہولت نہ ہونے پر وضو بھی کافی ہے۔ 
ترجمہ:  ٢  مگر یہ غسل صفائی کے لئے ہے یہی وجہ ہے کہ حیض والی عورت کو بھی اس کا حکم دیا جا تا ہے حالانکہ اس غسل سے اس کا فرض غسل ادا نہیں ہو گا ، اس لئے وضو بھی غسل کے قائم مقام ہے جیسے کہ جمعہ میں وضو بھی غسل کے قائم مقام ہے ، لیکن غسل افضل ہے اس لئے کہ صفائی کا معنی اس میں اتم ہے ، اور اس لئے بھی کہ حضور ۖ نے غسل کو اختیار فر ما یا تھا ۔ 
تشریح :  اس عبارت میں ایک بات تو یہ فر ما رہے ہیں کہ احرام باندھنے کے لئے جو غسل کرے گا وہ سنت ہے لیکن نظافت اور صفائی کے لئے ہے فرض نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اگر عورت کو حیض آیا ہو تب بھی احرام کے لئے غسل کرے ، حالانکہ اس غسل سے حیض کا غسل ادا نہیں ہو گا ، اس کی وجہ یہ ہے کہ حیض کا غسل تو خون ختم ہو نے کے بعد لازم ہو تا ہے اور یہ غسل خون ختم ہو نے سے پہلے ہے ، جس سے معلوم ہوا کہ یہ غسل صرف صفائی کے لئے ہے ۔ دوسری بات یہ فر ما تے ہیں کہ غسل کے بدلے میں وضو بھی کافی ہے ، جیسے کہ
Flag Counter